بھارت: شادی کے 54 سال بعد جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

اولاد ایسی نعمت جس کی خواہش ہر والدین کو ہوتی ہے،کچھ کو تو قدرت اس نعمت سے فوراً نواز دیتی ہے جبکہ بعض کو اس کے لئے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بھارت سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا کے ہاں تقریباً 5 دہائیوں سے بھی زائد عرصے کے بعد پہلی اولاد ہوئی ہے، اس بچے کی پیدائش کے بعد یہ جوڑا سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے الوار ضلع میں بڑی عمر کے میاں بیوی کے ہاں 54 سال بعد بچہ پیدا ہوا تو ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ اولاد کی خوشی پانے والی خاتون کی عمر 75 برس اور ان کے شوہر کی عمر 70 سال ہے اور اس جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے ہوئی ہے۔تاہم ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں جب کہ بچے کا وزن تقریباً ساڑھے تین کلو بتایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا میں آئی وی ایف (ان وٹرو فرٹیلائزیشن) ایک ایسا طریقہ علاج ہےجس کے تحت 1978 سے لے کر آج تک دنیا بھر میں تقریباً چھ ملین بچے پیدا ہوچکے ہیں۔

Image Source: Facebook

بیشک اولاد اللہ کی نعمتوں میں سے ایک ہے، جن جوڑوں کے پاس یہ نعمت موجود نہیں وہ اس کے لئے کیا کیا علاج نہیں کرواتے تاکہ ان کے آنگن میں بھی پھول کھل سکیں۔ ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں 8 سے 12 فیصد شادی شدہ جوڑے اولاد کی نعمت سے محروم ہوتے ہیں، جبکہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں یہ شرح 15 سے 22 فیصد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب سے اس بھارتی جوڑے کے گھر میں پہلے بچے کی پیدائش کی خبر سامنے آئی ہے مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین دونوں میاں بیوی کو خوب مبارک باد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔

Image Source: Facebook

مزید پڑھیں: سر سے جڑے جڑواں بچوں کا کامیاب آپریشن، پہلی بار ایک دوسرے کو دیکھا

یہاں یہ بتاتے چلیں کہ پڑوسی ملک بھارت میں ایک ایسا حیرت انگیز گاؤں ہے جس میں لگ بھگ دوہزار کی آبادی ہے مگر ساڑھے تین سو سے زیادہ جڑواں بچے ہیں۔ اس گاؤں کی 85 فیصد آبادی مسلمان ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ ہندو خاندانوں میں جڑواں بچے پیدا نہیں ہوتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس گاؤں پر اللہ کا عجیب وغریب فضل ہے کہ جب بھی یہاں کسی کنبے میں بچے پیدا ہوتے ہیں تو زیادہ تر جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق گذشتہ 50 سالوں میں یہاں ساڑھے تین سو سے زیادہ جڑواں بچے پیدا ہوئے ۔اس گاؤں کی داخلی حدود پر ایک بورڈ نصب ہے جس پر لکھا ہے کہ “اللہ کے گائوں کوڈنھی میں خوش آمدید” جبکہ اس گاؤں کو جڑواں بچوں والے گاؤں کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago