بھارت: محبت میں ناکامی کے غصے نے نوجوان کو 7 لوگوں کی موت کا ذمہ دار بنادیا

کہتے ہیں محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہیں، لیکن کیا جس سے محبت ہو، کیا اس سے جنگ جائز ہے؟ اس سوال کا جواب شاید ہی کوئی ہاں میں دے، کیونکہ محبت کا حسن اور اصول ہی یہی یے کہ جس سے محبت ہو، اس سے جنگ ممکن ہی نہیں، لیکن افسوس بھارت میں اس کے برعکس افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نوجوان کی سابقہ محبوبہ کو سبق سکھانے کی کوشش، بڑے حادثے کی وجہ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر اندور کے علاقے بریلی میں ہولناک پیش آیا، جس میں نوجوان نے سابقہ محبوبہ کو سبق سکھانے کیلئے رہائشی عمارت کو نذر آتش کر دیا، آتشزدگی کے باعث 7 افراد لقمہ بن گئے، بعدازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے انڈین پینل کورٹ کی دفعہ 302، 307 اور 436 کے تحت قتل، اقدام قتل اور گھروں کو نذر آتش کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم کی شناخت شبھم کے نام سے ہوئی ہے، جو نے دوران تفتیش مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

Image Source: ANI

اس موقع پر پولیس نے بتایا کہ ملزم شبھم ریاست اترپردیش، جھانسی کا رہائشی ہے جو بھوپال کے انجینئرنگ کالج میں آخری سال کا طالب علم ہے اور وہ ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا لیکن لڑکی کی شادی کہیں اور طے ہوچکی تھی، جس پر وہ شدید غصے میں تھا۔

Image Source: ANI

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم شبھم حادثے کے روز لڑکی کو مسلسل فون کالز کر رہا تھا، اسے ہراساں کررہا تھا، جس سے تنگ آکر لڑکی نے شبھم کو بلاک کردیا۔ موبائل فون پر لڑکی کی جانب سے بلاک کیے جانے پر ملزم مزید طیش میں آگیا، چنانچہ شبھم نے لڑکی کو سبق سکھانے کے لیے انتہائی قدم اٹھالیا اور رہائشی عمارت کی پارکنگ میں کھڑی لڑکی کی اسکوٹی کو آگ لگانے کی کوشش کی، لیکن شبھم کی یہ احمقانہ حرکت ایک بڑے حادثے میں تبدیل ہوگئی اور دیکھتے دیکھتے آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، جس نے 9 بےگناہ افراد کی جان لے لی اور کئی کو بری طرح زخمی کر دیا۔

اس حوالے سے بھارتی پولیس نے مزید دعوی کیا کہ پولیس ابتداء میں آتشزدگی کو شارٹ سرکٹ کا نتیجہ سمجھ رہی تھی، مگر دوران تفتیش ایک حیران کن سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی، جس میں گرفتار ملزم شبھم کو لڑکی کی اسکوٹی سے پیٹرول نکال کر آگ لگاتے دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے اس سے قبل بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع میرپور میں بھی قتل کا ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں محبوبہ کی شادی کسی اور طے ہوجانے پر لڑکے نے بطور تحفہ دیئے جانے والا اسمارٹ فون واپس طلب کیا تو لڑکی نے دینے سے انکار کر دیا، جس پر لڑکا طیش میں آیا اور لڑکی کو فٹبال میچ دیکھنے کے بہانے اسٹیڈیم لے گیا اور صرف ایک موبائل فون کے لئے ملزم نے تیز دھار آلے سے وار کرکے لڑکی کی گردن کاٹ دی۔

خیال رہے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں پڑوسی ملک بھارت میں اپنی نوعیت کے مختلف واقعات سامنے آتے رہے ہیں، کچھ عرصہ قبل بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک دولہا نے شادی سے ایک روز قبل کزن کے ساتھ ڈانس کرنے پر طیش میں آکر اپنی ہونے والی دلہن کو تھپڑ جڑ دیئے تو دلہن نے بھی عین شادی کے دن دولہا کو چھوڑ کر اسی کزن سے بیاہ رچالیا۔ ایسے میں دولہا بھی کہاں سکون سے بیٹھنے والا تھا اس نے شادی منسوخ کرنے پر دلہن والوں سے شادی پر خرچ کیے جانے والے اپنے لاکھوں روپے کی واپسی کا مطالبہ کردیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

17 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago