بھارت میں 3 آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش نے سب کو حیران کردیا

بھارت کے ایک گاؤں میں 3 آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی ناک میں بھی دو کے بجائے 4 سوراخ ہیں۔ اس عجیب و غریب بچھڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور اس کی پیدائش نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع راج نند گاؤں میں سامنے آیا ہے ،جہاں گنڈئی گاؤں میں ایک جرسی گائے نے اس تین آنکھوں والے بچھڑے کو جنم دیا ہے۔ جیسے ہی اس کی پیدائش خبر پھیلی ،قدرت کے اس کرشمے کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ گاؤں پہنچ گئے جبکہ مقامی لوگ اس بچھڑے کو مقدس سمجھ کر پھول ، پھل اور پیسے چڑھا کر اس کی پوجا کرنا شروع ہوگئے۔ کچھ لوگ اسے سائنس کا کوئی معمہ قرار دے رہے ہیں۔

Image Source: Express News

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس گاؤں میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے اور اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔ اس بچھڑے کے مالک کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ہم نے سوچا کہ بچھڑے کے سر پر زخم ہے لیکن جب ٹارچ سے چیک کیا تو ہم حیران رہ گئے کہ وہ اس کی تیسری آنکھ ہے جبکہ اس کی ناک میں بھی دو کے بجائے چار سوراخ ہیں۔ 

دوسری جانب جب احتیاط کے طور پر اس بچھڑے کا چیک اپ مقامی جانوروں کے ڈاکٹر سے کرایا گیا تو اس نے بچھڑے کو صحت مند قرار دیا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تین آنکھوں والا بچھڑا کوئی خدائی معجزہ نہیں بلکہ ہارمونل خرابی ہے، ایسے جانور زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہتے، کچھ 2 سال یا 6 ماہ تک جبکہ کچھ صرف 10 سے 15 دن تک زندہ رہ پاتے ہیں بتایا جاتا ہے کہ اس کی ناک میں دو کی جگہ چار سوراخ ہے۔

Image Source: Hamariweb

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت میں انسان سے مشاہبہ بکری کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش نے بھی سب کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔ اس بکری کے بچے کی خاص بات یہ ہے کہ اس بچے کی شکل ہوبہو انسانی شکل سے ملتی جلتی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی ریاست آسام کے گاؤں میں بکری نے ایک ایسا نایاب بچہ جنم دیا ہے جس کی شکل انسانی شکل جیسی ہے۔ بکری کے مالک 46 سالہ شنکر داس نے بتایا کہ جب بچہ پیدا ہوا تو اس وقت تو یہ زندہ تھالیکن کچھ ہی دیر میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ بچے کے جسمانی اعضاء میں دو ہاتھ، چہرہ، ناک اور منہ شامل ہے جو بظاہر انسانوں سے کافی مشابہت رکھتے ہیں۔ تاہم دُم غائب ہے اور کان بھی بدہیئت ہیں ساتھ ساتھ جسم کی کھال پر بال بالکل نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں دنیا کی سب سے چھوٹی گائے “رانی

دنیا میں پیدا ہونیوالے ان عجیب و غریب جانوروں کو دیکھ کر ایک لمحے کے لیے تو واقعی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔یہ جانور اپنی عجیب و غریب شکل ، جسامت ، رنگ اور حرکات وسکنات کی وجہ سے جلدی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتے ہیں اور لوگ دور دراز سے بڑے شوق سے ان نایاب جانوروں کو دیکھنے آتے ہیں بلکہ اپنی انفرادیت کے باعث یہ جانور انٹرنیٹ پر بھی کافی مقبول ہوجاتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

1 day ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago