اگر آپ ایسا سوچتے ہیں کہ دنیا کی کوئی چیز آپ کو حیران نہیں کرسکتی تو آپ غلط سوچتے ہیں کیونکہ دنیا میں ایسے عجیب و غریب جانور بھی پائے جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر ایک لمحے کے لیے عقل دنگ رہ جاتی ہے۔یہ جانور اپنی عجیب و غریب شکل ، رنگ اور حرکات وسکنات کی وجہ سے جلدی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتے ہیں اور لوگ بھی بہت شوق وذوق سے ان نایاب جانوروں کو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے گاؤں میں بکری نے ایک ایسا نایاب بچہ جنم دیا ہے جس کی شکل انسانی شکل سے مشاہبہ ہے۔ بکری کے مالک 46 سالہ شنکر داس نے بتایا کہ جب بچہ پیدا ہوا تو اس وقت تو یہ زندہ تھا لیکن کچھ ہی دیر میں اس کی موت واقع ہوگئی۔
دعوی کیا جا رہا ہے کہ بکری کے بچے کے جسمانی اعضاء میں دو ہاتھ، چہرہ، ناک اور منہ شامل ہے جو بظاہر انسانوں سے کافی مشابہت رکھتے ہیں۔ تاہم دُم غائب ہے اور کان بھی بدہیئت ہیں ساتھ ساتھ جسم کی کھال پر بال بالکل نہیں ہیں۔
اس موقع پر بکری کے مالک نے بتایا کہ جب اس واقعے کے بھنک دور دراز علاقوں میں پہنچی تو اسے دیکھنے کے لئے لوگوں کا ہمارے گھر تانتا بندھ گیا۔ مالک نے یہ بھی بتایا کہ اس کو بھی بچہ دیکھ کر دھچکا لگا تھا کیونکہ اس نے اس سے پہلے اس طرح کا منظر کبھی نہیں دیکھا تھا۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بچے جینیاتی بیماریوں کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور ان کا بچنا مشکل ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ ارجنٹائن میں بھی ایسا عجیب الخلقت میمنا (بکری کا بچہ) پیدا ہوا تھا جس کی ناک اور منہ چھوٹے تھے جیسے انسان نما لیکن وہ کچھ ہی گھنٹوں بعد مر گیا تھا۔ یہ بیماری 16 ہزار جانوروں میں صرف ایک کو ہوتی ہے اور ایسا ہی انسانوں میں بھی ہوتا ہے۔ی
گزشتہ دنوں بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے قریبی علاقے میں دنیا کی پست قامت خوبصورت گائے “رانی” نے سب کی توجہ حاصل کرلی تھی۔ اس گائے کی عمر تقریباً دو سال تھی اور اس کا قد 20 انچ تھا وہ سب سے چھوٹا قد ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔ گائے کے مالک کے مطابق یہ باکسر بھٹی نسل کی گائے ہے ،اس کا رنگ سفید ، قد 20 انچ ، لمبائی 36 انچ ہے اور وزن 26 کلو ہے۔ اس گائے کی مقبولیت اس قدر زیادہ تھی کہ فارم ہاؤس میں محض تین دن میں 15,000 سے زائد افراد لاک ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ کی پابندیوں کے باوجود بھی اسے دور دور سے دیکھنے آئے اور اس کے ساتھ سلفییاں بھی لیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…