شادی کا دن زندگی کا یادگار دن ہوتا ہے اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے اس خاص دن کے لمحات کو خوبصورت اور یادگار بنائے۔ اس لئے شادی بیاہ کی تقریبات پر دولہا دلہن سمیت ان کے اہل خانہ بھی اپنی تمام جمع پونجی لوٹا دیتے ہیں۔ کوئی اپنی بارات کی انٹری کو مختلف بناتا ہے تو کوئی رخصتی کو اور اسی چکر میں کئی بار ایسے دلچسپ واقعات رونما ہوتے ہیں جو خبروں کی زینت بنتے ہیں اور جو کبھی تو لوگوں حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں اور کبھی ہنسنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔
حال ہی میں شادی کو یادگار بنانے کے لیے گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان اپنی دلہنیا کو رخصت کرنے کے لیے بلڈوزر لے کر پہنچ گیا۔ اب تک ہم نے رولز رائس اور ہیلی کاپٹر میں تو رخصتی ہوتے دیکھی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ دلہن کی رخصتی بلڈورز پر کی جا رہی ہے، رخصتی کا یہ انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہا ہے۔
ضلع ہنزہ کے علاقے غلکن کے دولہا کریم احمد خان نے اپنی دلہن کو سرپرائز دینے کے لئے بلڈورز کو پھولوں اور لائٹوں سے سجایا، بلیڈ میں کرسیاں بھی لگائیں اور رخصتی کے بعد دونوں گھر کے لیے اسی میں روانہ ہوئے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا دلہن بلڈورز کے بلیڈ پر کھڑے ہوکر راستے میں سب کو ہاتھ ہلاتے ہوئے گزر رہے ہیں۔ دولہا کے اس انوکھے سرپرائز کو دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے جبکہ باراتی بلڈوزر کے اردگرد ڈانس کرتے رہے اور ساتھ گانے بھی گاتے رہے۔
ویڈیو میں دولہا اور دلہن اپنی رخصتی کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔ یہ بلڈوزر ایک مقام پر جاکر رکتا ہے اور دلہن دولہا نیچے اترتے ہیں جس پر مہمان آتش بازی بھی کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جب یہ ویڈیو سامنے آئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ویڈیو پر زیادہ تر صارفین دولہا اور دلہن کی تعریف کررہے ہیں اور مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ کچھ تنقید بھی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازم کی ادارے سے محبت، بیٹے کا نام ادارے کے نام پر رکھ دیا
ہر انسان کی زندگی میں شادی ایک ایسا لمحہ ہوتا ہے جسے یادگار اور خوبصورت بنانے کے لئے لوگ اکثر نت نئے اور انوکھے انداز اپناتے نظر ہیں۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر شادی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دلہے کے قریبی دوست اور کزن دولہا دلہن کے ساتھ شیشہ پلائی کی رسم کرتے ہیں اور ایک شیشے کو انتہائی خوبصورت انداز میں پھلوں سے سجا کر اسٹیج پر لیکر آتے ہیں۔ یہ منظر جہاں اسٹیج پر موجود لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیر دیتا ہے، وہیں دولہے اور دلہن کے لئے بھی ہنسی پر قابو رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس دوران دوستوں کی جانب سے ناصرف اسٹیج پر بیٹھے دولہے بلکہ دلہن کو بھی شیشے پلایا جاتا ہے اور رسم کے بعد یہ کزنز اور دوست نیگ کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…