حمائمہ ملک نے اپنی شادی کی خبروں پر برہمی کا اظہار کردیا

پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے ہر ماہ اپنی سامنے آنے والی شادی کی خبروں پر برہمی کا اظہار کردیا۔ اداکارہ نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے شادی نہیں کی بلکہ کچھ بلاگرز اپنی ریٹنگ کے لئے مذہبی شخصیات کے ساتھ ان کا نام جوڑ رہے ہیں جو باعث شرم ہے۔ اداکارہ نے گزارش کی ہے کہ اس قسم کی تمام حرکتوں کو بند کیا جائے۔

Image Source: Instagram

اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے چند سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور بلاگرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے پوسٹ میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا بلاگرز کو ہم جیسے ستاروں کی ضرورت ہے لیکن ہمیں ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہر ماہ میری شادی کسی ایسی شخصیت سے کروادی جاتی ہے جو کہ میرے اور میرے خاندان کے لئے باعث شرمندگی ثابت ہوتا ہے۔

Image Source: Instagram

انہوں نے لکھا کہ بلاگرز اور سوشل میڈیا صارفین اپنے ایک پوسٹ کو وائرل کرنے کے لئے اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں جو کہ افسوس کا مقام ہے۔ حمائمہ مالک نے ان افراد کی رازداری کا احترام کرنے پر بھی زور دیا انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی تصاویر ہمارے ساتھ وائرل ہوتی ہیں ان کا تعلق معزز مذہبی گھرانوں سے ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کا میں بہت زیادہ احترام کرتی ہوں۔ خدا کے لیے، ایسے معزز روحانی افراد کو ‘محض گپ شپ ‘کے لئے خبروں میں مت گھسیٹیں، میں جب بھی شادی کرونگی اور اعلان کرنا چاہوں گی تو پریس کانفرنس بلالوں گی۔ اداکارہ نے گزارش کی ہے کہ اس قسم کی تمام حرکتوں کو بند کیا جائے۔

Image Source: Instagram

واضح رہے کہ اداکارہ حمائمہ ملک نے اداکار شمعون عباسی سے 2010 میں شادی کی تھی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی تھی اور دونوں کے درمیان دو برس بعد طلاق ہوگئی تھی۔ حمائمہ ملک پاکستان فلم انڈسٹری کے علاوہ بھارت میں بھی اداکار عمران ہاشمی کے ہمراہ فلم راجہ نٹور لال میں کام کر چکی ہیں۔

علاوہ ازیں ، گزشتہ برس آئی پی پی اے (انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز) کی تقریب 31 اکتوبر 2021 کو ترکی کے دارالحکومت استنبول میں منعقد ہوئے جس میں حمائمہ ملک نے بھی شرکت کی تھی۔ تاہم تقریب کے بعد انہیں اپینڈکس کی سرجری کے لئے استنبول کے اسپتال میں 22 گھنٹے گزارے پڑے تھے، اپنی کامیاب سرجری پر انہوں نے انسٹا گرام پوسٹ میں اللہ کا شکر ادا کیا تھا اور لکھا تھا کہ اس سارے واقعے میں، میں نے موت کو انتہائی قریب سے دیکھا۔

اس پوسٹ پر مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا تھا جسمیں ان کی جلد صحت یابی کے لیے ڈھیروں دعائیں لکھی گئیں تھیں۔اس ایوارڈ تقریب سے پہلے سوشل میڈیا پر ڈانس ریہرسل کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں حمائمہ ملک اور میرا کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago