وفاقی حکومت کا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق موجودہ قائم رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرکے اسے دوبارہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں موجودہ رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین اور ارکان کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے موجودہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرکے رویت ہلال کمیٹی کی ازسر نو تشکیل اور رویت ہلال کمیٹی کو بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے موجودہ رویت ہلال کو کو تحلیل کرکے نئی رویت ہلال کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں از سرے نو تشکیل کی جائے۔ جبکہ نئی کمیٹی میں بعض موجودہ کمیٹی کے علماء کرام کو برقرار بھی رکھا جاسکتا ہے باقی اور دیگر نئے علمائے کرام کو کمیٹی کا ممبر بنایا جائے گا۔ جبکہ اس حوالے سے یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ موجودہ رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب کو بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

زرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دویت ہلال کمیٹی کہ ازسرے نو تشکیل سے متعلق نئی قانون سازی وزارت مزہبی امور کی جانب کی گئی ہے جبکہ رویت ہلال کمیٹی سے متعلق تیار کردہ قانونی مسودہ وزارت قانون کو بھیجوا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب نئے قانونی مسودے کے تحت حکومتی رویت ہلال کمیٹی کی موجودگی میں علیحدہ رویت ہلال کے اعلان پر سخت سزائیں تجویز کی گئیں ہیں جن میں ازخود یا ذاتی اعتبار سے رویت ہلال کے اعلان پر 5 سال قید کی سزا جبکہ 50 ہزار سے دو لاکھ روپے تک کا جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔

یاد رہے رویت ہلال کمیٹی کا قیام 1974 میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں قومی اسمبلی کی منظور کردہ قرارداد کے بعد قیام عمل میں آئی تھی۔ تاہم ایک جانب اس کمیٹی کے کام کے لئے کوئی قواعد و ضوابط نہیں بنائے گئے تھے تاہم اس بار ازسرے نو تعمیر کرنے کا فیصلے کے ساتھ کمیٹی کو مکمل طور پر بااختیار بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago