Categories: پاکستانصحت

فریج کی صفائی اور برف پگھلانے کے گھریلو ٹوٹکے

سرد ی ہو یا گرمی ، فریج اس ضروری ساز وسامان میں ہے ، جس سے ہر روز، بار بار واسطہ پڑتاہے۔ کھانا ہو یا آئسکریم ، ٹھنڈی بوتلیں ہوں یا سبزیاں، پھلوں کی پلیٹ ہو یا لزانیہ ، ہر چیز جن کی طرح حاضر کردیتاہے۔اسی لیے گھریلو استعمال کی اہم ترین چیز فریج کے لیے مناسب صفائی اور دیکھ بھال کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔فریج کی دیکھ بھال کے معاملے میں غفلت برتنا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

فریج ہماری روز مرہ استعمال کا اہم ترین جز بن چکا، اگر اس کی مناسب صفائی نہ کی جائے اور اسے بے تحاشہ چیزوں سے بھر دیا جائے تو اس میں سے بدبو آنے لگتی ہے جو آہستہ آہستہ اس میں رکھے سامان میں بھی پھیل جاتی ہے لہذا فریج کی صفائی نہایت اہم ہے۔

اکثر اوقات ہم اپنے فریج کو الماری سمجھ کر اس میں ہر چیز  کو بلا ترتیب رکھتے ہیں جس سے ہمارا فریج بار بار  گندا بھی ہوتا ہے سامان رکھنے کی جگہ بھی کم ہوتی رہتی ہے۔

آج کل مہنگائی کے اس دور میں جب غذائی اجزا کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہوں تو پھلوں اور سبزیوں کاخراب ہونا خاتون خانہ کے لیے شدید پریشانی کا سبب بن سکتا ہےفریج کا ٹمپریچر  چیک کرنا

فریج کی کارکردگی

 اکثر گھرانوں میں فریج کی کارکردگی پر منفی اثر پڑرہاہوتا ہے ، اس میں موجود گیس کم ہوتی جاتی ہے، جس کی وجہ سے چیزیں ٹھنڈی نہیں رہ پاتیں اور دوسرے دن ہی خراب ہونے لگتی ہیں۔ اس کی ایک وجہ فریج کے دروازے کا ٹھیک سے بند نہ ہونا بھی ہوتاہے۔ اگر دروازے کی ہلکی سی جھری بھی کھلی رہ جائے تواس میں موجود گیس باہر نکلنے لگتی ہے، جس کی وجہ سے ناصرف انرجی کا ضیاع ہوتاہے بلکہ اس میں رکھی جانے والی چیزیں بھی خراب ہونے لگتی ہیں۔ فریج کے دروازے پر چیزوں کے ذرات جم جاتے ہیں، جس کی وجہ سے اسے کھولنے اور بند کرنے میں مسئلہ ہوتا ہے۔ساتھ ہی ٹھنڈی ہوا بھی باہر نکلنے لگتی ہے۔

فریج کا ٹمپریچر

فریج کو تھرما میٹر کے ذریعے اکثر وبیشتر چیک کرتے رہنا چاہیے ۔ اس طرح آپ کو فریج کی کارکردگی اور اس میں پیدا ہونے والی خرابیوں کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی رہیں گی ۔ اگر فریج کو چیک نہیں کیا جائے گا تو آپ کا فریج خراب ہوکر بند بھی ہوسکتا ہے اور یا غلط ٹمپریچر کی وجہ سے اس میں رکھی ہوئی چیزیں خراب بھی ہو سکتی ہیں ۔ فریج کا ٹمپریچر پچاس ڈگری سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور جب اسے چیک کرنا ہو تو فریج کا ٹمپریچر چالیس ڈگری تک رکھیں ۔

فریج کی بدبو دور کرنا

فریج  میں بدبو کے ممکنہ وجہ اس کا خراب ہونا، کئی سبزیوں کو ایک ساتھ رکھنا یا ایسی اشیا کا رکھا رہنا جن کی میعاد ختم ہوچکی ہوں۔

Image Source:Unsplash

فریج کی بو ختم کرنے کا سب سے آزمودہ گھریلو نسخہ کوئلہ کا استعمال ہے، اگر آپ کے فریج سے بدبو آنا شروع ہوتو ایک چھوٹے سے پیالے میں کچھ مقدار میں تیل ڈال کر اس میں کوئلہ رکھ دیں، پہلے اس جگہ کا انتخاب کریں جہاں سے زیادہ بو آئے، یاد رہے کہ ایک ماہ بعد اسے  نکال دیں۔

دوسرا طریقہ بیکنگ سوڈا کا استعمال ہے، فریج کی بدبو کے خاتمے کے لیے بیکنگ سوڈا کا ڈبہ کھول کر رکھ دیں، یا ایسا عمل ہے جیسے ہم پکوڑے بنانے کے لئے آٹے میں سوڈا ڈالتے ہیں تو نشاستہ پھول جاتا ہے، فریج کے اندر بھی وہی عمل ہوتا ہے جس کے باعث اندر کی تمام بدبو جذب کرلی جاتی ہے۔

تیسرا گھریلو نسخہ لیموں کا استعمال ہے، لیموں کا رس لیکر اس میں لونگ ڈالیں اور فریج کی اندورنی سطح پر لگائے، بعد ازاں صاف کپڑے سے دھولیں، یہ خوشبو کا احساس دینے کے ساتھ ساتھ فریج کی بدبو کو ماردیتا ہے۔

How To Clean Your Fridge

فریج کی صفائی

فریج میں موجود پلاسٹک سے بنی درازیں، شیلف اور دیگر حصوں کو سنک میں نکال کر رکھ دیں۔ ان کو صاف کرنے کے لئے نیم گرم پانی میں کوئی بھی ڈش واش ڈالیں ، اچھی طرح مکس کریں اور اس مکسچر میں کسی اسفنج کو ڈبو کر نکالیں اور اس سے پلاسٹک سے بنی درازوں ودیگر حصوں کو صاف کریں۔ تھوڑی دیر تک مکسچر کو لگاکر رکھیں، پھر سادے پانی سے دھوکر خشک کرلیں ۔ اسی طرح فریج کی اندرونی دیواروں اور دیگر حصوں کو بھی اسفنج کی مدد سے صاف کریں ۔ اگر اسفنج سے صاف نہ کرنا چاہیں توmultisurface spray بازار میں بآسانی دستیاب ہے،اس اسپرے کو فریج کی اندرونی دیواروں پر کریں ۔ پرانے ٹوتھ برش کی مدد سے اس اندرونی حصے کو رگڑیں ۔ پھر کسی کپڑے کی مدد سے اسے صاف کرلیں ۔

Image Source:Unsplash

فریج کو اندر سے دھونے کے لیے صابن کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ سے فریج میں بدبو پیدا ہوجاتی ہے اس سے بہتر ہے کہ پانی میں سہاگہ(بوریکس)ملا کر دھوئیں ایک سیر پانی میں ایک درمیانہ چمچ سہاگہ کافی ہے ۔

فریج کی دیواروں کو صاف کرنے کے لئے دیوار پر موجود دھبوں پر ٹوتھ پیسٹ ڈالیں اور موزے سے صاف کرلیں۔

 فریج کی چمک دمک برقرار رکھنے کے لیے تھوڑے سے پانی میں ایمونیا کے چند قطرے ملا کر صاف کریں۔ فریج کو بار بار کھولنے اور بہت سی چیزیں بھرنے سے فریج کی کارکردگی بہت متاثر ہوتی ہے۔

دروازے کو گھر پر صاف کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کسی پیالے میں تھوڑا سا بیکنگ سوڈا اور پانی ملائیں۔ اس مکسچر میں ٹوتھ برش کو ڈبوئیں اور اس سے دروازے کے کناروں اور سیل والی جگہ کو صاف کریں تاکہ اس پر لگی ہوئی چیز صاف ہوجائے۔

Image Source:Unsplash

فریج میں اگر پھپھوندی وغیرہ لگ جائے تو اس کو صاف کرنے کے لیے سفید سرکہ اور میٹھا سوڈا مِلا کر صاف کریں۔

ٹوتھ پیسٹ گندگی صاف کرنے کے ساتھ جراثیم کش خصوصیات بھی رکھتا ہے اس کے علاوہ یہ ناگوار بو بھی دور کردے گا

جب آپ یہ تمام کام کرلیں تو فریج کو چلادیں اور ایک پیالے میں بیکنگ سوڈا چار چمچ تقریباً ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔

فریزر سے برف صاف کرنا

ہر گھر ہی میں یہ مسئلہ عام ہےکہ فریزر کے اوپر کے خانے میں برف حد سے زیادہ جم جاتی ہے اور پانی کے  برتن، سامان بالکل برف کے اندر چپک جاتا ہے اور پھر آئس پلیٹ سے کھرچ کھرچ کر برف کو نکالا جاتا ہے جس سے فریزر کی پلیٹ میں سوراخ یا نشان ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

Image Source:Unsplash

خواتین کوجس چیز کی سب سے زیادہ پریشانی ہو تی ہے ان میں سے ایک فریج میں برف کا جم جاناہے ۔فریج میں زیادہ مقدار میں جمی برف کی وجہ سے دیگر سامان رکھنےمیں مشکل ہوتی ہے ۔تاہم آج ہم آپکو اس برف سے چھٹکار ا پانے کا آسان ترین طریقہ بتائیں گے ۔ اس کے لیے سب سے پہلے اپنے فریج کو بند کر دیجئے، اور تمام سامان فریج سے باہر نکال لیجئے، اگر فیزر میں آئسکریم یا فروزن فوڈ موجود ہے تو آپ اسے آئس باکس یا کولر میں محفوظ کر لیں تاکہ آپ کی اشیاء خراب نہ ہوں ۔ اب فریج میں موجود تمام شیلوز بھی نکال لیں اور انہیں اچھی طرح دھو لیں۔

فریج کے اندر بہت زیادہ برف جمنے نہ دیں کیونکہ اس طرح فریج جلدی خراب ہوجاتا ہے ہر مہینے فریج بند کرکے اندر جمی ہوئی برف پگھلنے دیں اگر برف بہت زیادہ جمی ہو تو دھونے سے پہلے برف والے خانے کے نچلے حصے میں کھولتے ہوئے پانی کی دیگچی رکھ کر دروازہ بند کردیں برف چند لمحوں میں پگھل جائے گی۔

خواتین کے پاس ہئیر ڈرائیر تو ہوتا ہی ہے اب بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ ہیئر ڈرائیر لیں اور جمی ہوئی برف پر ہیٹ دیں ایسا کرنے سے فوری طور پر آپ کے فریزر سے جمی برف پگھلنے لگے گی اور منٹوں میں آپ کے فریزر کی ضدی اور جمی ہوئی برف پگھل جائے گی۔

جب پوری طرح برف پگھل جائے تو کسی صاف کپڑے کی مدد سے صاف کرلیں۔

Image Source:Unsplash

 فریج میں آئس کیوب ٹرے عموماً زیادہ برف بننے کی وجہ سے منجمد ہوکر چپک جاتی ہے اور اسے اکھاڑنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس تکلیف دہ مسئلے سے بچنے کے لیے آپ آئس کیوب ٹرے کو فریج میں جہاں اسے رکھنا ہو وہاں مومی کاغذ رکھ دیں اور مومی کاغذ پر آئس ٹیوب ٹرے رکھیں۔ ایسا کرنے سے آئس کیوب ٹرے فریج میں چپکے گی نہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

مشہور سیاسی شخصیات جن کی فضائی حادثات میں موت ہوئی۔

فضائی حادثوں کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی فضائی سفر کی ہے۔         یاد…

5 hours ago

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

4 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

6 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

1 week ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

2 weeks ago