اداکارہ حرا مانی ڈرامہ اسکرین پر مختلف کرداروں میں نظر آتی رہی ہیں ، انہوں نے ہارر، کامیڈی سمیت سنجیدہ کردار بھی نبھائے ہیں جبکہ گلوکاری کے میدان میں بھی انہیں سننے والوں نے سراہا ہے ۔
ڈرامہ انڈسٹری سے نکل کر حرا مانی نے سلور اسکرین پر جلوہ گر ہو گئی ہے اور فلم ’تیری میری کہانیاں’ میں حرا مانی نے ہدایت کار نبیل قریشی کی مختصر، ہارر کامیڈی فلم ’جن محل‘ میں اپنے شوہرمانی(، سلمان ثاقب شیخ) کے ساتھ نظر آئی ہیں ۔
حرا مانی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے بہت سے کردار نبھائے ہیں لیکن ڈرامہ سیریل ’کشف‘ میں کشف کا مرکزی کردار میرا پسندیدہ رہا ہے اس کردار کو نبھاکر مجھے بہت مزہ آیا، مجھے سنجیدہ کردار کرنا زیادہ پسند ہیں۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا ہمارے ناظرین ایسی کہانیاں دیکھنے کے عادی ہیں جو حقیقت سے زیادہ قریب ہوں؟
اس سوال پر کہ کانٹینٹ ڈریون اسٹوریز یعنی ایسی کہانیاں جو حقیقت سے زیادہ قریب ہوں، کیا ہمارے ناظرین ایسی کہانیاں دیکھنے کے عادی ہیں یا انہیں کچھ مختلف مثلا، ساس بہو سے ہٹ کر کچھ دیکھنے کی طرف لانے کیلئے وقت درکار ہے؟
سوال کے جواب میں حرا مانی نے کہا کہ ناظرین کے ہاتھ میں ریموٹ ہے اور ان کو پتہ ہے کہ انہیں کیا دیکھنا ہے، میرا خیال ہے کہ اب ہماری آڈینس کچھ مختلف کچھ نیا دیکھنا چاہتی ہے، ناظرین ہمارا کام دیکھتے ہیں پسند کرتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ وہ ہمیں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں ان کے مطابق کانٹینٹ بنانے میں شاید ابھی کچھ وقت لگے گا۔
سوشل میڈیا پر حرا مانی کی مختلف وڈیوز وائرل رہتی ہیں انہوں نے گزشتہ سال ٹاک اکاؤنٹ بنایا تھا جہاں وہ مزاحیہ کانٹینٹ سمیت مختلف گانوں کے بول اور فلموں کے ڈائیلاگز پر اکثر ویڈیو پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
دوران انٹرویو جب اداکارہ سے اس بارے میں پوچھا گیا کہ سوشل میڈیا ہماری زندگی میں کیا فرق کرتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ مجھے دوسروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس دیکھ کر اچھا لگتا ہے میں بہت انجوائے کرتی ہوں، جب کبھی اداس ہوتی ہوں تو ہانیہ عامر کا انسٹاگرام دیکھ لیتی ہوں وہ بہت فن کر رہی ہوتی ہے اور یہ دیکھ کر میرا موڈ لائٹ ہوجاتا ہے
عائزہ اور دانش کا اکاؤنٹ دیکھتی ہوں تو ان دونوں کا ایک دوسرے کے لیے پیار بہت اچھا لگتا ہے جبکہ سجل کے کیپشنز بڑے شاعرانہ اور بڑے گہرے ہوتے ہیں جنہیں پڑھ کے اچھا لگتا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ایک گھریلو خاتون ہیں اور دونوں عیدیں کچن میں ہی گزارتی ہیں، دعوتوں ک
میزبان کے اس سوال پر کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتی تو کیا ہوتی؟
اداکارہ نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں شروع ہی سے اچھی بیوی بننے کا شوق تھا وہ شاید پورا ہو بھی گیا ہے لیکن اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو شاید میک اپ آرٹسٹ ہوتی ۔
حرا مانی نے کہا کہ ڈائریکٹر محسن مرزاکے نئے پروجیکٹ میں تقریبا 7 سال کے بعد دوبارہ کام کریں گی۔ اپنے کردار کے حوالے سے انہوں بات کرتے ہوئے کہا یہ کردار بہت مضبوط ہے جو عورتوں کے با اختیار ہونے کو فروغ دیتا ہے اور دیکھنے والے یہ انجوائے بھی کریں گے ۔۔۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…