فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پرحبا بخاری اور آریز احمد نے مشترکہ پوسٹ شیئر کر کے ننھی پری کی آمد کے اعلان کے ساتھ ہی نام بتا دیا اور تصویر بھی شیئر کر دی۔
انسٹا پوسٹ میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاتھوں میں ان کی بیٹی کے پاؤں کی جھلک بھی دکھائی دی۔
پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’ اس سال نے ہماری زندگیوں کو اس خوبصورت انداز میں بدل دیا ہے، جسے الفاظ میں بیان کرنا میرے لیے واقعی ممکن نہیں، یہ آپ کا دوسرا مہینہ ہے‘‘۔
انہوں نے بیٹی کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ کی موجودگی محبت کی خالص ترین شکل ہے جسے ہم نے محسوس کیا۔ اللّٰہ کا شکر ہے کہ اُس نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا۔ ہمارا چھوٹا فرشتہ۔
ایمن سلیم کےبیٹا ہوگا یا بیٹی ؟اداکارہ نے جینڈر ریویل میں بتا دیا
اداکارہ نے بیٹی کا نام مداحوں کو بتایا اور لکھا کہ ’’ آپ ہماری زندگیوں میں روشنی لائی ہیں اس لئے ہم نے آپ کا نام عینور رکھا ہے، جس کا مطلب ہے چاندنی‘‘۔
واضح رہے کہ آریز احمد اور حبا بخاری نے 2022ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ یہ ان کے ہاں پہلے بچے کی آمد ہے۔
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…