Categories: صحت

روزانہ کیا کھائیں، کیا نہ کھائیں, اپنی روزمرہ خوراک پر نظر رکھیں

اچھی صحت بھی نعمت ہے لیکن عموما ًلوگ اپنی صحت کی طرف توجہ ذرا کم دیتے ہیں، یاد رکھیں آپ کی باڈی بھی مشین کی مانند ہے اس کا مکمل خیال رکھیں گے تو ساتھ دے گی ورنہ توجہ نہ ملنے کے سبب جلدی خراب ہوجائے گی ۔ صحت کاخیال رکھنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی روزمرہ کی خوراک پر نظر رکھیں کہ کونسی غذا ہمارے لئے صحت بخش ہے اور کونسی نہیں، لیجئیے اس حوالے سے ہم آپ کی مشکل آسان کردیتے ہیں۔

دودھ

دودھ کا استعمال ہر عمر کے افراد کیلئے ضروری ہے اور اس کی افادیت سے انکار ممکن نہیں، لیکن اس میں چکنائی کا تناسب ذیادہ ہوتا ہے جو بڑھتی عمر کی خواتین کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ جبکہ دودھ کے زائد استعمال سے موٹاپا اور قبض کی شکایت بھی ہوجاتی ہے، اس لئے اگر آپ دن میں دو مر تبہ دودھ کا استعمال کرتے ہیں تو اس کو ایک ٹائم کردیں۔

شکر


روزمرہ خوراک میں شکر کو مناسب مقدار میں لینا چاہئیے ورنہ یہ صحت کیلئے خطرناک ثا بت ہو سکتی ہے۔ روزانہ کولڈڈرنک، مٹھائیاں، چاکلیٹ وغیرہ کھانے سے نہ صرف وزن بڑھتا ہے بلکہ ذیابطیس ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

آلو


آلو زیادہ کھانے سی بھی وزن بڑھتا ہے، یہ بادی ہوتا ہے اس لئے دیر میں ہضم ہوتا ہے اور معدے کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے۔ روزانہ اس کو کھانے سے گریز کریں اسکی جگہ ہری سبزیوں کو اپنی خوراک کا حصؔہ بنائیں کیونکہ وہ صحت کیلئے زیادہ فائدے مند ہیں اور کئی بیماریوں سے بھی تحفظ دیتی ہیں۔

جوس

پھلوں کا جوس صحت کیلئے بہترین ہے لیکن وہ جوس جو آپ گھر میں تازہ پھلوں سے بناتے ہیں، کیونکہ ڈبہ میں پیک جوس صحت کیلئے غیر محفوظ ہیں کیونکہ یہ artificial طریقے سے تیار ہوتے ہیں، ان کے زیادہ استعمال سے اجتناب کرنا چاہئیے۔

چپس


بچے بڑے سبھی شوق سے چپس کھاتے ہیں۔ یاد رکھیں تلی ہوئی اشیاء چاہے کسی بھی صورت میں ہوں، صحت کیلئے مفید نہیں کیونکہ یہ جسم کیلئے زہر کا کام کرتی ہیں۔ لہذا اگر آپ روزمرہ خوراک میں بہت زیادہ تلی ہوئی اشیاء کا استعمال کرتے ہیں تو فوراً اسے ترک کردیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago