تنازعات ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے لئے کوئی نہیں چیز نہیں ہے، ان کے بارے ميں مشہور ہے کہ گویا ان کا اور تنازعات کا کوئی چولی دامن کا ساتھ ہو۔ کیونکہ ایک تنازع اختتام پذیر نہیں ہوتا ہے، وہ کسی دوسرے تنازعے کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس بار بھی کچھ ایسا ہی جاری ہے، رمضان ٹرانسمیشن میں ناگن ڈانس کرنے پر تنقید ابھی ختم ہی نہ ہوئی تھی کہ ماڈل اور اراکارہ ہانیہ خان نے ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کردیا۔ اس سلسلے میں ان کی جانب سے وائس کالز ریکارڈنگ اور آڈیو میسجز بھی شئیر کئے گئے تھے تاہم اب اداکارہ ہانیہ خان نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ان کی عریاں تصویریں لیک کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ہانیہ خان نے بدھ کے روز فیس بک پر ایک لائیو سیشن کیا، جس میں انہوں نے کئی حیران کن انکشافات کئے۔ ہانیہ خان کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے ناصرف ان سے شادی کی ہے بلکہ ان سے ان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ اور پارلیمنٹ لاجز میں بھی ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔
اس دوران اداکارہ ہانیہ خان نے ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دھوکے باز اور غدار قرار دیتے ہوئے، ان پر اور ان کی اہلیہ طوبی عامر پر سنگین قسم کے الزامات بھی عائد کئے۔ اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی چند تصویر بھی دیکھائیں، جو انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو بھیجی تھیں۔
دوسری جانب اس کے جواب میں رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے خلاف لگنے والے تمام الزامات کو غلط قرارداد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی محض ایک شادی ہے اور وہ طوبی سے ہے۔
اس کے برعکس ہانیہ خان نے اپنے لائیو سیشن میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ایک مشتبہ آڈیو ٹیپ بھی جاری کی، جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ کیسے ان کی دونوں شادیاں ان کی پسند کی نہیں ہیں۔
فیس بک لائیو سیشن کے دوران جہاں انہوں نے خود کو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیوی ثابت کرنے کے لئے مشتبہ ثبوت پیش کئے وہیں انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے محبت کرتی ہیں، وہ ان کے شوہر ہیں، وہ ان کے آڈیو پیغامات جاری کر رہی ہیں، محض اس لئے نہیں کہ وہ ان کو تنگ کرنا چاہتی ہیں بلکہ انہیں تو بس انصاف چاہئے۔
ماڈل ہانیہ خان نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت ان کی محبت کرتے ہیں، اور وہ انہیں اس بات کی بالکل اجازت نہیں دیںکہ وہ ان کی محبت کو چھین لیں۔ وہ بشریٰ نہیں ہیں، جنہوں نے اپنا شوہر تمھیں دے دیا تھا۔
فیس بک لائیو سیشن کے دوران ہانیہ خان نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو پیغام دیا کہ وہ انہیں قبول کرلیں، میں آپ کی تیسری بیوی ہوں، میں وہ ہی ہانیہ ہوں، جنہیں آپ دیوانوں کی طرح محبت کرتے تھے۔ برائے مہربانی مجھے قبول کر لیجئے ورنہ وہ مجبور ہونگی کہ وہ آپ کی عریاں تصویریں لیک کردیں۔ میں آپ کے گھر کا فخر ہوں لیکن آپ مجھے مجبور کر رہے ہیں کہ میں یہ سب کروں، جو میں کرنا نہیں چاہتی ہوں
بعدازاں ہانیہ خان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی اس معاملے میں مدد کریں اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے کہیں کہ وہ دنیا کے سامنے اقرار کریں کہ وہ ان کی تیسری بیوی ہیں۔
یاد رہے اداکارہ ہانیہ خان نے چند روز قبل یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہیں۔ جس کے جواب میں عامر لیاقت حسین نے اس دعوے کو رد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی ایک شادی ہے، جو طوبی سے ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…