امجد صابری کی بیٹیوں کا والد کی برسی پر پیار بھرے پیغامات

عالمی شہرت یافتہ مشہور ومعروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے۔ ملک بھر میں امجد صابری کے چاہنے والے ان کی برسی انتہائی عقیدت اور محبت کے ساتھ منا رہے ہیں، سال 2016 میں 16 رمضان المبارک کی شب انہیں ایک قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔ ان کی اچانک موت کی خبر پوری قوم کے لئے کسی صدمے سے کم نہیں تھی۔

قوالی کی بات کی جائے اور اس میں قوال امجد صابری کا ذکر نہ ہو، ایسا ممکن نہیں ہے۔ قوال امجد صابری پاکستان کے لیجنڈری قوال غلام فرید صابری کے بیٹے اور مقبول احمد صابری کے بھتیجے تھے۔ امجد صابری نے اپنے والد اور چچا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قوالی کے شعبے میں قدم رکھا اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے اور خوب پذیرائی حاصل کی۔

Image Source: Youtube

امجد صابری کی 5 ویں برسی کے موقع پر جہاں آج ہر ایک پاکستانی کا دل غمزدہ اور افسرده ہے وہیں ان کے اہلخانہ کے لئے بھی یہ ایک انتہائی تکلیف دہ دن ہے۔ اس ہی سلسلے میں ان کی بیٹی حوریں امجد صابری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں شہید والد کی یادوں کو بیان کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ “اور آج پھر وہ دن آگیا، اس بات کو 5 سال بیت گئے ہیں اور مجھے ابھی تک یقین نہیں آتا ہے۔

شہید قوال امجد صابری کی بیٹی حورین امجد صابری نے مزید لکھا کہ ہم آج بھی آپ کو بہت یاد کرتے ہیں، ہم جتنا اپنی زندگی میں مصروف ہوجائیں، نامکمل ہونے کا احساس ہمارے ساتھ رہتا ہے۔

اس موقع پر چھوٹی بیٹی پریسا نے بھی انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی ایک تصویر شئیر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ “مجھے یاد ہے، وہ خوبصورت لمحے جو میں نے آپ کے ساتھ گزارے ہیں۔ اگر مجھے زندگی میں ایک اور موقع ملے، جس میں آپ میرے ساتھ ہوں، تو روزانہ میں آپ کو بتاؤں کہ ہمارے لئے ئے کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔ ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔ آپ کی آواز سنے ایک طویل عرصہ گزر گیا ہے، اب تک یقین نہیں آیا ہے کہ 5 سال ہوگئے ہیں۔

یوں تو آج امجد صابری 22 جون 2016 کو محض 45 سال کی عمر میں بظاہر اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو اس دنیا فانی سے چھوڑ کر چلے گئے ہیں، لیکن ان کی خوبصورت شخصیت، جاندار آواز اور دل کو چھو لینے والے کلاموں کے ذریعے وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

اس سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر آج ان کے مداح اور ان سے بہت کرنے والے لوگ انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ھیش ٹیگ امجد صابری ٹوئیٹر پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

یاد رہے مشہور قوال امجد صابری کو آج سے 5 سال قبل 16 رمضان المبارک کی دوپہر لیاقت انڈر پاس کے قریب 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس وقت اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا، جب وہ ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان نشریات کے لئے اسٹوڈیو جا رہے تھے۔ جس کے بعد امجد صابری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس واقعے میں شہید ہوگئے تھے۔ امجد صابری نے لواحقین میں بیوہ اور 5 بچوں کو چھوڑا ہے۔

بعدازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قتل کی تحقیقات شروع کا آغاز کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان گرفتار کئے گئے تھے، جنہوں نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

9 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

2 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

6 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago