ہانیہ عامر کیساتھ گوجرانوالہ میں مشتعل ہجوم کی بدسلوکی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمیں معروف شخصیات کی نت نئی ویڈیوز اور مختلف انکشافات سُننے کو ملتے ہیں جن کے بعد صارفین کی جانب سے کبھی ان ستاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی خوب سراہا بھی جاتا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل ‘میرے ہمسفر ‘ کی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پریشان کن صورتحال کاسامنا کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔

دراصل ہانیہ عامر ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لئے گوجرانوالہ گئیں جہاں سے واپس جاتے ہوئے ہجوم کی جانب سے پاس پہنچنے کی کوشش میں وہ دھکم پیل کی زد میں آگئیں، گو کہ یہ لوگ ان کے مداح تھے لیکن رویہ نامناسب تھا جس کی وجہ سے اداکارہ کو پریشانی ہوئی۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر اداکارہ کے گارڈز کی بروقت کارروائی نے انہیں وہاں سے بحفاظت نکلنے میں مدد فراہم کی اور وہ فوراً اپنی گاڑی تک پہنچ کروہاں سے روانہ ہوگئیں۔

مذکورہ ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے تبصروں میں لکھا کہ ہانیہ اب کبھی دوبارہ اپنی زندگی میں گوجرانوالہ کا رُخ نہیں کریں گی۔ہانیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس واقعے سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور فرحان سعید کا مقبول ترین ڈرامہ ’ہمسفر‘ کچھ ماہ قبل ہی اختتام پزیر ہوا ہے، یہ سیریل نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش، بھارت اور نیپال میں بھی اسی ذوق وشوق سے دیکھا گیا۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے 2016 میں 20 سال سے بھی کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور گوری رنگت کی وجہ سے انہیں جلد شہرت مل گئی تھی۔اب تک وہ نصف درجن سے زائد فلموں اور ایک درجن سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، تاہم وہ گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ رومانوی تعلقات کے باعث تنازعات کا شکار رہیں۔ اس جوڑی کے بریک اپ کے بعد بہت سے لوگ ہانیہ عامر کی حمایت میں سامنے آئے اور عاصم اظہر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔جس کے بعد عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی اور کہا کہ یہ سارے لوگ اس وقت کہاں تھے جب مجھ پر ڈیڑھ سال تک مسلسل طنز کیا جارہا تھا اور ہر جگہ میری باتیں کی جارہی تھی، میں بالکل خاموش رہا۔ کچھ لوگوں کو بتانا ضروری ہے کہ سننے کی بھی حد ہوتی ہے، اگر آپ انسان ہیں تو میں بھی ہوں۔عاصم اظہر نے مزید کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے میں بہت خوش ہوں اور اپنے کام سے کام رکھتا ہوں، اپنی فیملی کو خوش رکھنے کے ساتھ اچھا میوزک بنا رہا ہوں، مجھے یاد ہے جب پوری دنیا میرے مزے لے رہی تھی اس وقت میرے حق میں کوئی نہیں بولا۔ اس کے علاوہ ہانیہ گلوکار عاشر وجاہت کے ہمراہ مزاحیہ ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنیں تھیں۔

قبل ازیں، ہانیہ نے ایک انٹرویو میں اپنے کیرئیر سمیت زندگی میں پیش آنیوالے مختلف حالات اور واقعات پر انکشافات کئے تھے۔انہوں نے شوبز کیرئیر اپنانے کے بعد پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی اس کے بعد کئی جگہ گھومیں لیکن پھر اپنی والدہ اور چھوٹی بہن کے ساتھ رہنے لگیں، شروعات میں ان کے ننہیال کی جانب سے انہیں خاصا سپورٹ کیا گیا۔انہوں نے شوبز کیرئیر اپنانے کے بعد اپنے خاندان کی جانب سے قطع تعلقی کا بھی انکشاف کیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago