بابراعظم اور ہانیہ عامر کا کیا رشتہ ہے ؟ہانیہ نے بتا دیا۔

 پاکستان ڈرامہ  انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ نام جوڑے جانے پر اپنا بیان جاری کردیا۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر  مختصر کلپس پر مبنی  ایک ویڈیو  گردش کر رہی ہے جس میں عامر اور بابر کے انٹرویوز کی کلپ شامل کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں

Image Source: Instgram

Hania Aamir Babar Azam

Image Source: Instgram

وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو بابر اعظم کو کیوٹ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بابر اعظم نے ایک انٹرویو کے دوران ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اور پھر دونوں کو  بلیک ڈر یس میں تیار ہو کر ایک ہی  کار میں سفر کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کا نام ہانیہ عامر کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا اور دونوں سپر اسٹارز کے مداح تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہانیہ عامر کو ’بھابھی‘ کہہ رہے تھے۔
ہانیہ عامر کی حالیہ جاری انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کثرت سے یہ لکھتے نظر آرہے ہیں کہ ’ ہماری بھابھی کیسی ہو ؟ ہانیہ عامر جیسی ہو‘ اور ’ کنگ بابر اور ہانیہ عامر بہترین جوڑی ہے‘۔ 

تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنے حوالے سے بابراعظم سے منسلک ان قیاس آرائیوں کی تردیکردی اور سوشل میڈیا  پر   ان افواہوں کو بے قابو ہوتے دیکھ کر اب ہانیہ عامر نے ایک صارف کے کمنٹ کا جواب دے دیا ہے۔

Image Source:Instagram

اداکارہ نے گزشتہ روز سے جاری تمام افواہوں پر واضح طور پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے لکھا کہ ’بابر بھائی ہیں، برو‘ ۔

جہاں ہانیہ کا یہ کمنٹ بابر اعظم کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی تردید کرگیا وہیں اس اسٹار جوڑی کو شادی کے بندھن میں بندھتا دیکھنے کے خواہش مند افراد کو مایوس بھی کرگیا۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago