مرد پر یہ ذمہ داری نہیں کہ وہ بتائے کہ وہ کیا پہنے اور کیا نہیں

شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے خواتین کے لباس سے متعلق اہم بیان دیدیا۔

سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کےایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ذاتی زندگی میں کسی بھی مرد پر یہ ذمہ داری عائد نہیں ہوتی کہ وہ عورت کو بتائے کہ وہ کیا پہنے اور کیا نہیں ،میں نے کبھی اپنی بہن کو نہیں کہا کہ یہ پہنوں اور یہ نہیں۔ اس کلپ میں میزبان اُن سے کہ آئٹم سونگ کے بارے میں بھی سوال پوچھتی ہیں جس پر اداکار کا جواب یہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں آئٹم سونگز پر پابندی عائد ہونی چاہئیے کیونکہ اسکرین پر خواتین کو عریاں یا بولڈ دکھانا اُن کی تضحیک کرنا ہے۔ خواتین کو آئٹم سانگس یا نیم عریاں شوز میں اسکرین پر تضحیک آموز طریقے سے دکھانا آرٹ نہیں ہے۔

Image Source: The News

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلموں میں آئٹم نمبرز کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اس کی وجہ سے معاشرہ خراب ہو رہا ہے۔ اداکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوان سیاستدانوں کواتنا فالو نہیں کرتے جتنا اداکاروں کو کرتے ہیں اس لئے بطور اداکار ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم لوگوں کو کیا سیکھا رہے ہیں۔

آئٹم سونگز پر اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان گانوں کی شاعری ہمارے بچوں کے دماغوں پر برا اثر ڈال رہی ہے۔ حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اللہ نے ہمیں عزت دی ہے، لوگ ہم سے متاثر ہوتے ہیں اس لئے ہم پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم لوگوں کو کیا سیکھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے 2015 میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کے گانے ’’کھل جائے بوتل‘‘ میں مہوش حیات، ہمایوں سعید اور واسع چوہدری کے ساتھ ڈانس کرتے کیا تھا اور انہیں آئٹم نمبرز کے خلاف بیان دینے کے بعد سوشل میڈیا پراس گانے کا حوالہ دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا. تھا۔ مذکورہ انٹرویو کی ویڈیو کلپ میں جوانی پھر نہیں آنی کے آئٹم سونگ کے بارے میں اداکار کا کہنا تھا کہ ان سے غلطی ہوئی جس کا احساس انہیں بعد میں ہوا۔

علاوہ ازیں انہوں نےاسکرین پر پیش کیے جانے والے مواد کو متاثر کن اور بہتر بنانے پربھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

Image Source: Twitter

حمزہ علی عباسی ماضی میں بھی آئٹم سانگس کی مخالفت کرتے رہے ہیں، اور انہوں نے ایک انٹرویو میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی پر بھی بات کی تھی اور شرارتی انداز میں کہاتھا کہ یہ ڈراما آئٹم سانگ کے بغیر مقبول ہوا۔

خیال رہے کہ حمزہ علی عباسی کا یہ ویڈیو کلپ اس وقت منظر عام پر آیا ہے کہ جب سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کا امریکی چینل کو انٹرویو میں یہ بیان دینا کہ عورت مختصر کپڑے پہنے گی تومردوں پر تو اثر پڑے گا، زیر بحث ہے۔اس حوالے سے جہاں خواتین اپنے تجربات شیئر کررہی ہیں کہ کیسے وہ معاشرے میں مکمل لباس میں ہونےکے باوجود بھی ہراسانی کا سامنا کر رہی ہیں وہیں عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی اپنی ٹوئٹ کے ذریعے اس بیان پر مایوسی کا اظہار کیا۔

تاہم وزیر اعظم کے اس بیان کی وضاحت میں ایک رپورٹر نے تو حد ہی کرڈالی اور عورت کے پردے اور بےپردگی کو ٹافی سے تشبہیہ دیدی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے متعلقہ رپورٹر پر شدید تنقید کی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 day ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago