حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش، سیلاب متاثرہ دیہاتوں کی تعمیرِ نو کا بیڑا اُٹھالیا

پاکستان کی مشہور گلوکارہ واداکارہ حدیقہ کیانی ہزاروں سیلاب زدگان کو پناہ گاہ، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔ وہ اپنی مدد آپ کے تحت اگست کے آغاز کے ساتھ ہی وسیلہ حق مہم کے ذریعے سیلاب متاثرین کے لئے عطیات جمع کرنے کی اپیل کر رہی ہیں۔ اپنی اسی مہم کے تحت اب انہوں نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ 3 گوٹھوں کی بحالی کی بِیڑا اٹھالیا جبکہ سندھ اور پنجاب کے دور دراز دیہات کو گود لیکر ان کی بحالی کی منصوبہ بندی بھی شروع کردی ہے۔

حدیقہ کیانی نے ٹوئٹر پر اپنے حالیہ دورہ بلوچستان کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے پوسٹ میں متعدد دیہاتوں کے نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے ان دیہاتوں کی ازسرنو تعمیر کی ذمہ داری اٹھائی ہے’۔اپنی اس ویڈیو میں حدیقہ کیانی سیلاب متاثرہ خواتین کی داد رسی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔وہ متاثرہ دیہی خواتین کو توحید کا درس دیتے اور اللہ کے سواکسی کے آگے نہ جھکنے اور کسی سے مدد نہ مانگنے کی تلقین کر رہی ہیں۔

Image Source: Instagram

مذکورہ ویڈیو میں جب گلوکارہ متاثرہ خواتین کو حوصلہ دے کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہیں تو یہ خواتین اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کے آگے ہاتھ جوڑ کر ان کے پیروں کو چھونے کی کوشش کرتی ہیں تو حدیقہ انہیں’میرے آگے نہیں۔۔۔‘ کہہ کر ان خواتین کے ہاتھوں کو بوسہ دیتی ہیں اور انہیں گلے لگالیتی ہیں۔

Image Source: File

سوشل میڈیا صارفین کو ان کا سیلاب زدگان سے ہمدردی کا یہ انداز خوب بھاگیا اور ان کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے اور صارفین حدیقہ کیانی کے منکسرانہ انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ  حالیہ دورہ بلوچستان کے موقع پر ان بہادر خواتین سے ملاقات کا موقع ملا جنہوں نے تقریباً اپنا سب کچھ کھودیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں ربی، چھتر اور تمبو کی بحالی کو اپنی ذمے داری سمجھتی ہوں، انشااللہ ہم  اللہ کی مدد سے انہیں پہلے سے مضبوط تعمیر کریں گے۔ گلوکارہ نے مزید لکھا کہ یہ صرف ایک شروعات ہے ، میں آئندہ چند ہفتوں میں  پنجاب اور سندھ کے دور دراز علاقوں کے دورے کی منصوبہ بندی کر رہی ہوں  اور ان دور دراز علاقوں میں گوٹھوں کو گود لوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام صاحب حیثیت پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ ایک گاؤں کو گود لیں اور ہمارے بھائیوں کی مدد کریں۔

خیال رہے کہ حدیقہ کیانی کی ویڈیو کو اب تک دو لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا اور 18 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے لائککیا ہے۔ اس سے قبل 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب کے موقع پر بھی حدیقہ کیانی نے متاثرہ افراد کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیٹے ناد علی کو بھی اسی زلزلے میں گود لیا تھا، یہ بچہ زلزلے سے صرف چار روز قبل پیدا ہوا تھا اور اس نے اپنے والدین کو کھو دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ارطغرل غازی کے اداکار سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئے

علاوہ ازیں، سیلاب کی تباہ کاریوں پر نيشنل ڈيزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹى (این ڈی ایم اے) نے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جارى کردی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے مزيد 54 افراد زندگى کى بازى ہار گئے ،جس کے بعد ملک بھر میں 14 جون سے اب تک 1481 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 656 مرد، 297 خواتين اور 528 بچے شامل ہیں ۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 day ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago