گلوکار علی ظفر 2009 میں اغوا کے واقعے میں تاحال انصاف کے طلبگار،سوشل میڈیا پر انکشاف

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر علی نے ماضی میں اپنے اور اہلیہ کے اغواء ہونے کی تفصیلات پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے صارفین کو بتایا کہ مقبول شخص ہونے کے باوجود انہیں انصاف نہیں مل رہا۔ واضح رہے کہ 2009 میں پیش آنے والے اس واقعے میں اغواکار نے دونوں میاں بیوی کو تین گھنٹے تک مختلف جگہ پر منتقل کیا تھا اوران دونوں سے تاوان کی ادائیگی پر انہیں رہا کردیا تھا۔

اب اس واقعے پر گلوکار نے پہلی بارسوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ کچھ اہم معلومات اور ملک کے انصاف کے نظام کے بارے میں اپنا تجربہ بیان کیا ہے۔

Image Source: Instagram

علی ظفر نے انسٹاگرام پر لکھا کہ 2009 میں مجھے اور عائشہ کو اغوا کیا گیا تھا۔ ہم بچ گئے اور ہم اس واقعے  کے بارے میں بات نہیں کرتے۔ تاہم ہم دونوں تاحال اس صدمے میں ہیں آپ کو پارٹی میں آنے والے کسی شخص کے ذریعے بلیک میل اور ہراساں کیا جارہا ہے۔

Image Source: Instagram

علی ظفر نے  لکھا کہ ہم نے ہرجانے کے لیے فائل کرنے کا فیصلہ کیا لیکن یہ دیکھتے ہوئے کہ نظام آپ کے لیے انصاف کی تلاش میں کتنا مشکل بناتا ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ لوگ خود پڑھ سکیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ تقریباً 5 سال پہلے میں نے مناسب اور پیشہ ورانہ طریقہ استعمال کرتے ہوئے انصاف کے حصول اور ہرجانے کا دعویٰ کرنے کے لیے اپنے نظام انصاف کی طرف رجوع کیا۔

علی ظفر نے سوشل میڈیاپر دستاویز اور تفصیلات شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ان تمام سالوں کے بعد سسٹم نے ہمیں تمام متعلقہ سوالات پوچھنے اور تمام متعلقہ ثبوت عدالت میں پیش کرنے کی اجازت نہیں دی۔ کیوں؟

خیال رہے کہ علی ظفر کی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور ان کی مقبولیت روز بروز بڑھتی جارہی ہے، گلوکار کے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 3 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ جس کے بعد وہ ٹوئٹر پر پاکستان کی معروف شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ اگر گلوکار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا ایک مجموعی جائزہ لیا جائے تو ان کے 3.2 ملین فالوورز ہیں جبکہ انہوں نےخود صرف 38 ٹوئٹر صارفین کو فالو کیا ہوا ہے، جو کہ ان کے قریبی عزیز و اقارب اور اندسٹری کے ساتھی اداکار اور گلوکار ہیں۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا اسٹار کلی پال پر بھی علی ظفر کے گانے ‘جھوم’ مداح نکلے

یہاں یہ بتاتے چلیں کہ گلوکار،موسیقار،اداکار اور ماڈل علی ظفر 18 مئی1980 کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز اداکارہ و ہدایت کارہ ثمینہ پیرزادہ کی فلم شرارت کے لیے گانا ‘جگنوؤں سے بھرلوں آنچل’ ریکارڈ کرواکے کیا۔ تاہم انہیں اس شعبے میں کامیابی اپنی پہلی البم حقہ پانی کے گانے ‘چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے’ سے ملی۔مزید برآں، علی ظفر نے بھارت میں کیریئر کا آغاز ہدایت کار ابھیشک شرما کی کامیڈی فلم ‘تیرے بن لادن’سے کیا جس نے راتوں رات پاکستان سمیت بھارت کا بھی اُبھرتا ہوا اسٹار بنادیا، اس فلم کی کامیابی کے بعد علی ظفر نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا، انہیں پے درپے بھارتی فلموں کی پیشکش ہونے لگی۔وہ اب تک لو کا دی اینڈ، میرے برادر کی دلہن، لندن پیرس نیویارک اور چشمے بدور میں کام کرکے صلاحیتوں کا لوہامنواچکے ہیں۔پاکستان اور بھارت میں بے شمار ایوارڈز حاصل کرنے کے علاوہ علی ظفر کو ایشیاء کے پُرکشش مردوں کی فہرست میں بھی شامل کیا جاچکا ہے، جبکہ انہیں بھارت کے معتبر فلمی ایوارڈ ’دادا صاحب پھالکے’سے بھی نوازا گیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago