عتیقہ اوڈھو بہت جلد ترک ڈرامے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

پاکستان میں ترک ڈراموں کو جو پذیرائی حاصل ہوتی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ کئی ترک ڈراموں نے پاکستانی ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی جس میں ارطغرل غازی اور کورولش عثمان کے علاوہ عشقِ ممنوع، فریحہ اور عائشہ گُل سمیت دیگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ترک مواد کے ناظرین کی تعداد نئی بلندی پر پہنچنے کے بعد پاکستانی اداکاروں نے بھی ترکی کے ڈراموں میں انٹری دینا شروع کردی ہے اور اب بہت جلد پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ عتیقہ اوڈھو ترک ڈرامے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

اداکارہ نے رواں ماہ کے آغاز پر انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی تھی۔ تاہم اب اس ڈرامے کا نام بھی سامنے آگیا ہے،وہ ترکی کی پروڈکشن کمپنی کے نئے پروجیکٹ میں ‘کویو بیاز’ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

Image Source: Instagram

اس سلسلے میں سینئر اداکارہ نے انسٹاگرام پر ترکی کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے کی گئی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ بین الاقوامی پراجیکٹ کا حصہ بن چکی ہیں اور جلد اُن کے ڈرامے کو نشر کیا جائے گا۔ ترک ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے علاوہ مشہور ترک اداکار نیسا بولوکباشی اتاکان ہوگورین، اتابق محسن اور ایبرو اکیل جیسے مایا ناز نام ہوں گے۔اس کے علاوہ ٹی وی میزبان توصیق حیدر بھی ترک ڈرامے میں ایک کردار ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اداکارہ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی تھی جس میں وہ فواد خان اور عاصم رضا کے ساتھ کھڑی تھیں اور انہوں نے نیو پروجیکٹ اور موویز کے ہیش ٹیگ استعمال کیے تھے جس سے بخوبی یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کسی نئی فلم کا حصہ بننے جارہی ہیں۔

Image Source: Instagram

عتیقہ اوڈھو نے ڈیزائنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بطور اسٹائلسٹ پی ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ بھی کی لیکن اچانک یہ سب کرتے کرتے وہ اداکاری کے میدان میں بھی آ گئیں۔انہوں نے پی ٹی وی کراچی سے اپنے پہلے ڈرامے ستارہ اور مہر النسا سے ملک گیر شہرت حاصل کر لی تھی۔اس کامیابی کو دیکھتے ہوئے پرڈیوسروں نے ان سے رابطے کرکے انہیں فلموں میں کام کرنے کی آفرز دینا شروع کردیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ عتیقہ اوڈھو 9 سال بعد شراب برآمدگی کیس سے باعزت بری

ماضی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی شادیوں سے متعلق بھی بات کی تھی اور بتایا تھا کہ پہلی شادی کی ناکامی کے بعد انہوں نے اپنی ہی مرضی سے دوسری شادی کی مگر اتفاق سے وہ بھی کامیاب نہ ہوسکی اور ان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔عتیقہ اوڈھو نے بتایا تھا کہ انہوں نے تمام شادیاں پسند اور پیار سے کیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ وہ شادی جیسے رشتے پر بھرپور یقین رکھنے کی وجہ سے ہی انہوں نے دو ناکامیوں کے بعد تیسری مرتبہ 2012 میں سیاستدان اور سماجی رہنما ثمر علی خان سے تیسری شادی کی تھی۔وہ اس حوالے سے پہلے ہی بتا چکی ہیں کہ جب ان کی تیسری شادی ہوئی تو نکاح کے وقت ان کا نواسہ ان کی گود میں تھا جب کہ انہوں نے ثمر علی خان کو شادی کی خود پیش کش کی تھی۔

علاوہ ازیں، آجکل عتیقہ اوڈھو نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں شمشیر کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں، اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، درفشاں سلیم، دانش تیمور، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، لائبہ خان ودیگر شامل ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

23 hours ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

2 days ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

2 weeks ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

3 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 month ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago