اگر آپ کا موبائل فون گم ہوگیا ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ اسے ڈھونڈنے کا کام ‘گوگل’ نے اپنے ذمہ لے لیا ہے۔ضرور آپ یہ سوچ رہے ہونگے کہ ایسا کیسے ممکن ہوگا تو آپ کو بتائے چلتے ہیں کہ گوگل اپنے صارفین کی سہولت کے لئے ایک بڑا قدم اٹھانے جارہا ہے جس کے تحت ان کو گمشدہ موبائل ڈھونڈنے میں بہت آسانی ہوجائے گی۔ اس فیچر سے اینڈرائیڈ فون کو انٹرنیٹ کے بغیر بھی ڈھونڈنا ممکن ہوجائے گا۔
گوگل کی جانب سے بہت جلد فائنڈ مائی ڈیوائس نامی فیچر متعارف کرایا جائے گا جو آف لائن ہونے پر بھی ڈیوائس کو ٹریک کرسکے گا. 91 موبائلز ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق پلے سسٹم دسمبر 2022 کی حالیہ اپ ڈیٹ میں گوگل نے فائنڈ مائی ڈیوائس کے نئے فیچر کا اشارہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ گوگل کافی عرصے پہلے ہی فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ کو متعارف کراچکا ہے یہ سسٹم گمشدہ اینڈرائیڈ فون، ٹیبلیٹ یا اسمارٹ واچ کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
فائنڈ مائی ڈیوائس سے فون کو لاک یا اس کا ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے تاہم گمشدہ ڈیوائس کو تلاش کرنے کے لیے فون میں انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے مگر اس نئے فیچر سے فائنڈ مائی ڈیوائس کی یہ خامی دور کردی جائے گی تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گوگل کا یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔
یہ فیچر کام کیسے کریگا؟
اگر موبائل فون موجود نہیں تو ایپ کی جگہ آپ کمپیوٹر پر ویب براؤزر پر بھی فائنڈ مائی ڈیوائس کو استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے پہلے اینڈرائڈ ڈاٹ کام / فائنڈ پر جائیں اور اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوں جس پر آپ کے سامنے گوگل میپ جیسی ونڈو اوپن ہوجائے گی۔ اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ فونز ہیں تو بائیں جانب اوپر ان فونز کے آئیکون بنے نظر آئیں گے۔ ان میں سے گمشدہ فون پر کلک کرنے پر (اگر اس پر انٹرنیٹ کام کررہا ہوا تو) آپ کو علم ہوجائے گا کہ فون کہاں ہے۔اگر سسٹم ڈیوائس کو تلاش نہیں کرپاتا تو وہ اس کی آخری لوکیشن کو شو کرے گا۔ وہی پر آپ کے سامنے فون کو لاک اور ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے آپشن بھی آجائیں گے۔اسی طرح آپ کے سامنے پلے ساؤنڈ کا آپشن بھی ہوگا جس پر کلک کرنے پر فون پورے 5 منٹ تک پوری آواز سے رنگ کرے گا چاہے وہ سائیلنٹ موڈ پر ہی کیوں نہ ہو۔
فائنڈ مائی ڈیوائس کی سیٹنگز
آپ جب بھی کسی اینڈرائڈ ڈیوائس میں اپنے گوگل اکاؤنٹ کو لاگ ان کرتے ہیں تو ’فائنڈ مائی ڈیوائس‘ کا فیچر خودکار طریقے سے آن ہوجاتا ہے۔گوگل کا مفت ’فائنڈ مائی ڈیوائس‘ ہی وہ فیچر ہے جو ڈیوائس گم ہوجانے پر اسے تلاش کرنے یا فون پاس نہ ہونے کے باوجود اسے لاک کرنے یا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے کام آتا ہے۔اپنا اینڈرائڈ فون لیں اور دیکھیں کہ ’فائنڈ مائی ڈیوائس‘ کا فیچر آن ہے۔اس مقصد کے لئے فون کی سیٹنگز میں جائیں، پھر سکیورٹی اینڈ لوکیشن اور فائنڈ مائی ڈیوائس کے آپشن پر جا کر موجودہ سٹیٹس دیکھ لیں۔
اگر آپ کی ڈیوائس میں لوکیشن یا سکیورٹی کا آپشن نہ ہو تو گوگل، پھر سکیورٹی اور یہاں فائنڈ مائی ڈیوائس کے آپشن پر جا کر موجودہ اسٹیٹس چیک کر لیں۔ان دونوں میں سے کسی بھی ذریعے سے فائنڈ مائی ڈیوائس کے آپشن پر پہنچنے کے بعد اگر آپ کو یہ آف دکھائی دے تو اسے کلک کر کے فائنڈ مائی ڈیوائس کو آن کر دیں۔اس کے لئے اینڈرائڈ ڈاٹ کام / فائنڈ لکھ کر اپنے کمپیوٹر پر سرچ کریں۔اپنا فون منتخب کریں اور وہاں دکھائی دینے والے آپشنز ’پلے ساؤنڈ‘، ’سکیور ڈیوائس‘ اور ’ایریز ڈیوائس‘ کی موجودگی اور آن ہونے کو یقینی بنالیں۔
قبل ازیں، گوگل نے مختلف زبانوں کا ترجمہ کرنے والی عینک متعارف کر کے صارفین کو حیرت زدہ کردیا تھا، اس عینک کو پہن کر باآسانی کسی دوسری زبان کا ترجمہ کیا جاسکتا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…