Categories: ٹیکنالوجی

گوگل نے رواں برس سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی 100 اشیاء کی فہرست جاری کردی

انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن ‘گوگل’ کو بچوں سے لیکر بزرگ تک ہر عمر کے افراد استعمال کرتے ہیں کیونکہ اس کے پاس ہر موضوع کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔

ذرا ایک لمحے کو سوچیں کہ اگر ہماری زندگی سے گوگل کو ہٹادیا جائے تو ہمیں کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سب سے پہلے تو ہمیں ہر لفظ کی درست اسپیلنگ یاد رکھنی پڑے گی، شخصیات کو یاد رکھنا پڑے گا، واقعات کو یاد رکھنا ہوگا اور تو اور راستے بھی یاد رکھنا پڑیں گے۔شکر ہے کہ آج گوگل کی بدولت ہمیں یہ سب کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی کیونکہ یہ ایک ایسا سرچ انجن ہے جو نا صرف ہمارے ذہن میں آنے والے ہر عجیب وغریب سوال کو بہت آسان طریقے سے حل کرتا ہے بلکہ یہ ہماری سرچ کی گئی معلومات کو بھی اپنے پاس سنبھال کر رکھتا ہے اور پھر ان سرچز کی بنیاد پر ہر سال کے اختتام میں صارفین کے لئے مختلف موضوعات پر مبنی فہرستیں جاری کرتا ہے۔

Image Source: Unsplash

جیسکہ سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات، موبائل فونز، گاڑیاں وغیرہ وغیرہ اس کے علاوہ ان فہرستوں میں اسپورٹس، موویز اور ڈراموں کی بھی وسیع کیٹگریز شامل ہوتی ہیں جو لوگوں کے بارے میں منفرد اور دلچسپ رجحانات سامنے لاتی ہیں۔

Image Source: Unsplash

ہر سال کی طرح اس سال بھی گوگل نے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اشیاء کی فہرست جاری کی ہے گوگل کے مطابق اس سال جن شعبوں میں لوگوں نے سب سے زیادہ اشیاء یا چھٹیوں کے تحائف دیکھے ہیں ان میں ہوم اینڈ گارڈن، یعنی گھر اور باغیچے کی اشیاء، کپڑے، گیمز اور برقی اشیاء، میک اپ اور حسن آور اشیاء، کھلونے اور کرافٹ، صحت اور تندرستی کے زمرے شامل ہیں۔ گوگل نے عین ان کے کی ورڈ یا ناموں کو ہی شمار کیا ہے جس سے ان مصنوعات کو تلاش کیا گیا ہے ان میں ہائیڈروپونک گلدان اور اشیا، کسٹم گیمنگ کی بورڈز، پانی ملاکر استعمال کرنے والے آئی لائنر، ہیڈفون، برقی کیتلی، مینسجر بیگ، بھاری لحاف، برقی ٹوتھ برش، غذا سے نمی ختم کرنے والے آلات، ورچول ریئلٹی ہیڈسیٹ، سائنسی اصول والے کھلونے شامل ہیں-

Image Source: Unsplash

علاوہ ازیں، لینگنگز، بچی کچھی غذا کو کمپوزٹ میں بنانے وآلے آلات، غسل کی مصنوعات، مشروم لیمپ، چہرے کے میک اپ ماسک، موم بتی بنانے والی کٹ، مساجر گن، چاول پکانے والے کوکر، کارڈلیس ویکیوم کلینر، لیپ ٹاپ، موبائل فون، شرپا جیکٹ، کھلونا پیانو، موم بتی بنانے والے آلات کو سرچ کیا گیا-

مزید پڑھیں: اس سال گوگل پر پاکستانیوں نے سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

گوگل کے مطابق صارفین نے جو چیزیں سرچ کیں ان میں پیپرکلپ نیکلیس، ایل ای ڈی فیس ماسک، برقی اسکوٹر،فجٹ کھلونے،کودنے والی رسیوں، سلیپر مشین، ڈجیٹل پکچر فریم، اسکن کیئرفریج، مصری کاٹن پردے، انڈور گارڈن، میک اپ والا چھوٹا شیشہ جوروشن ہوجاتا ہے اور صحت پر نظر رکھنے والے زیورات وغیرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: گوگل نے مختلف زبانوں میں فوری ترجمہ کرنیوالی ‘عینک’ متعارف کروادی

مزید برآں، ہم سبھی گوگل کے نام سے واقف ہیں لیکن ہم میں سے بہت کم لوگ اس کے نام کا اصل مطلب جانتے ہونگے۔ دراصل لفظ گوگل ایک ریاضیاتی اصطلاح گوگول سے بنایا گیا ہے، لفظ گوگول ایک ننھے بچے کی ایجاد ہے جو مشہور ریاضی دان ایڈورڈ کاسنر کا بھتیجا تھا۔جب ایڈورڈ یہ سوچ رہے تھے کہ اگر 1 کے بعد 100 صفر ہوں تو اس نمبر کا نام کیا ہونا چاہیے اور اس دوران ان کے کان میں ننھے بچے کی آواز پڑی جو ”گوگول“ سے ملتی جلتی تھی اور یوں انہوں نے اس نمبر کا نام گوگوگل رکھادیا۔ پھر انٹرنیٹ کمپنی گوگل نے اس میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے اسے گوگل بنالیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago