غناعلی نے بتادیا کہ جلد کو چمکانے کے لئےکس چیز کی ضرورت ہوتی ہے۔


0

اداکارہ غنا علی نے انسٹا گرام کی ایک ویڈیو میں بتا دیا ہے کہ جلد کو چمکانے اور چہرے کو دلکش بنانے کے لئے کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے۔

Ghana Ali Beauty Secret

غنا علی نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے چہرے کو چمکانے کے لیے کریم کا استعمال کرتی دکھائی دیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ چہرے پر جھریاں نہ ہونے اور چہرے کو دلکش رکھنے کا کیا راز ہے، اس کے لیے کیا کرنا چاہئیے یا کس چیز کی ضرورت ہے؟

اس پر اداکارہ نے مختصر جواب دیا کہ چہرے کو چمکانے، دلکش بنانے اور جھریوں سے جان چھڑانے کے لیے صرف پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

Ghana Ali Beauty Secret

اداکارہ کی جانب سے چہرے سے جھریاں ختم کرنے اور جلد کو چمکانے کے لیے پیسوں کی ضرورت کی بات کہنے پر زیادہ تر صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا اور لکھا کہ پہلی بار کسی اداکارہ نے سچی بات کہی ہے۔

صارفین نے کمنٹس کیے کہ یہ بات سچ ہے کہ اگر پیسے ہوں گے تو لوگ کریمز خرید سکیں گے اور رنگت گوری کروانے کے انجکشن بھی لگوائیں گے۔

اداکارہ کی جانب سے جلد کو چمکانے کے لیے پیسوں کی ضرورت کی بات کہنے پر صارفین نے ان سے وزن کم کرنے کا مشورہ بھی مانگا اور پوچھا کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟

اداکارہ نے وزن کم کرنے سے متعلق کسی کو جواب نہیں دیا، البتہ کہا کہ وہ اس متعلق انسٹاگرام پر سوالوں کے جوابات دینے کے دوران بتائیں گی۔

T


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *