سعودی عرب کے الطائی فٹبال کلب کے رابرٹ باور نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا۔فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سعودی کلب کے ڈیفینڈر رابرٹ باور نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے ۔ انسٹا اسٹوری میں رابرٹ باؤر کو نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے ساتھ ایک اور شخص بھی نماز پڑھ رہا ہے، وہ فٹبالر کے سسر نصیر اور جبکہ نماز پڑھنے والا بچہ عیسیٰ فٹبالر کا بیٹا ہے۔
نمازفٹ بالر کا کہنا ہے کہ یہ پیغام ان تمام لوگوں کے لیے جو مجھے میسج کر رہے ہیں رابرٹ نے اپنی اسٹوری میں خود کوبھی مخاطب کیا اور لکھا کہ یہ میں ہوں اور اپنے سسر کے ساتھ۔ پڑھ رہا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور اپنے سسرال والوں کی وجہ سے دائرہ اسلام میں داخل ہوئے جن کے ساتھ میں سالوں سے ہوں، آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے میری مدد کی اور میرے سفر میں میری حوصلہ افزائی کی۔
باؤر کے فٹ بال کیریئر میں اسے کئی بنڈس لیگا کلبوں کے لیے کھیلتے دیکھا ہے، جن میں ورڈر بریمن اور 1. ایف سی نورنبرگ کے ساتھ ساتھ روسی اور بیلجیئم کی لیگز بھی شامل ہیں۔
جرمن فٹبالر رابرٹ باؤر سعودی پروفیشنل لیگ میں الطائی ایف سی کی نمائندگی کررہے ہیں، وہ ایک سالہ معاہدے کے بعد خبروں کی زینت بنے تھے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں معروف ڈبلیو ڈبلیو ای کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔
28 سالہ جرمن فٹبالر نے 31 اکتوبر 2014 کو الفریڈو مورالس کی جگہ فورٹونا ڈسلڈورف کے خلاف بنڈس لیگا 2 میں ڈیبیو کیا تھا۔باؤر نے 2015 میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ میں جرمنی کی نمائندگی کی تھی22 نومبر 2015 کو ڈرم شٹٹ کے خلاف میچ میں رابرٹ باؤر نے بنڈسلیگا میں اپنا پہلا گول سکور کیا۔ اور 2016 کے گرمائی اولمپکس کے لئے سکواڈ کا حصہ تھے ، جس میں جرمنی نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
باؤر نے فروری 2015 میں جرمنی یا قازقستان کی نمائندگی کرنے کی امید میں پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔ U20 ٹیم کے لیے پہلا کال ملا اور انہوں نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے FIFA U-20 ورلڈ کپ میں ان کی نمائندگی کی۔
مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…
بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…
پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…
بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…