آج کل مرغن غذاؤں سمیت کھانے کی روٹین تبدیل ہونے کی وجہ سے پیٹ میں ہوا گیس اور جلن کی شکایت عام ہے ۔دراصل پیٹ میں گیس بھر نا جسم میں اضافی ہوا بھر جانے کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ عموماً کھانا جلدی جلدی کھانے، کھانا کھاتے ہوئے باتیں کرنے یا کاربونیٹڈ ڈرنکس پینے کی وجہ سے گیس کی تکلیف ہو سکتی ہے ۔ اگر یہ گیسز جسم سے خارج نہ ہوں تو پیٹ میں درد اور پیٹ پھولنے جیسے مسائل ہونے لگتے ہیں ۔

پیٹ میں گیس بننا ایک قدرتی عمل ہے، تاہم اگر گیس بہت زیادہ بننا شروع ہو جائے تو یہ تکلیف دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ گیس کی وجہ سے پیٹ یا سینے کے شدید درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، یہ درد اس قدر شدید ہو سکتا ہے کہ اس کی وجہ سے دل کے دورے، اپینڈکس، اور مثانے کے مسائل لاحق ہونے کا خیال ہونے لگتا ہے۔
گیس ہونے کی وجوہات
گیس کے مسائل سے چھٹکارا پانے سے پہلے ان وجوہات کے متعلق جاننا ضروری ہوتا ہے جن کی وجہ سے گیس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر دن میں تیرہ سے اکیس مرتبہ گیس خارج ہو تو اسے نارمل سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اگر کھانے سے پہلے یا بعد میں پیٹ پھول جائے یا گیس بہت زیادہ بننا شروع ہو جائے تو پھر آپ کو علاج کی ضرورت ہو گی۔
طرز زندگی اور کھانے پینے کی چیزوں کا غلط انتخاب
مرچ مصالحے چٹ پٹی چیزوں کازیادہ استعمال
جسم میں موجود بیکٹریا کا گیس زیادہ بنانا
معدے کا دودھ سے بننے والی چیزیں یا شکر جذب نہ کر پانا
آنتوں میں ضرورت سے زیادہ بیکٹریا بننا
چیونگم چبانا
سخت ٹافیوں کو چوسنا
سگریٹ پینا
کھانے یا پینے کے دوران گیس کا خارج ہونا
تناؤ(اسٹریس) اور ب چینی
گیس ہونے کی علامات
گیس دل کی دھڑکن اور پیٹ پھولنے سے لے کر سینے کی جلن اور بدہضمی تک کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔ پیٹ کی گیس کی وجہ سے طبیعت میں بے چینی اور بیزاری ہوسکتی ہے ۔پیٹ کی گیس کی علامات درج ذیل ہیں۔
گیس کا آنتوں سے گزرنا۔
پیٹ میں تیز درد۔
پیٹ کا پھول جانا / اپھارہ۔
بدہضمی
سینے اور معدے میں جلن کا احساس
دست
ناخوشگوار یا شرمناک ہونے کے باوجود، یہ تمام عام جسمانی کام ہیں۔ درحقیقت، اوسطاً ایک شخص دن میں 23 بار پیٹ کی گیس خارج کرتا ہے۔
Gas Ka Ilaj
گیس میں کون سی غذائیں استعمال کریں
آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہمارے باورچی خانے میں موجود چیزیں کیسے گیس سے نجات دلا سکتی ہیں۔
کھیرا

اس سبزی میں ایک ایسا فلیونوئڈ آکسائیڈنٹ موجود ہوتا ہے جو پیٹ کی سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ تو اس کو کاٹ کر کھائیں یا اس کا عرق نکال کر پی لیں، فائدہ دونوں صورتوں میں ہوتا ہے۔
اجوائن

اجوائن میں ایک ایسا خاص مرکب جو ہمارے ہاضمے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اجوائن ہمارے جسم میں گیسٹرک ایسڈ بناتا ہے. اگر آپ کے پیٹ میں گیس ہو رہی ہے تو دن میں ایک مرتبہ پانی کے ساتھ آدھا چائے کا چمچ اجوائن کا استعمال کریں اسے چبا کر کھائیں یا پانی کے ساتھ لیں یہ ایک بہترین نسخہ ہے
ہینگ

اگر آپ کے پیٹ میں مڑور اٹھ رہے ہیں اور پیٹ میں گیس ہو رہا ہے تو ہینگ کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں اس کے کو لینے سے آپ کے پیٹ کے اندر کی گیس کم ہونے لگتی ہے اور آپ اپنے پیٹ کو سکون میں پاتے ہیں۔ ایک کپ نیم گرم پانی میں ہینگ کے پاؤڈر کو ڈال کر اسے پئیں، اس سے بہت جلد آرام آجائے گا

پودینہ
پودینے کا قہوہ بنا کر پئیں اس سے معدے پر خوشگوار اثرات پڑتے اور کھانا جلدی ہضم کرنے میں بے حد مددگار ہے۔ کھانے کے بعد پودینے کا قہوہ بنا کر پی لیں اس سے پیٹ کی گیس سے فوری نجات مل جائے گی
سونف
کھانوں کے ذائقے کو بہتر بنانے کے لیے تو سونف کو قدیم زمانے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سونف سے طبی فوائد حاصل کرنے کے لیے اسے کچا بھی چبایا جا سکتا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں، خاص طور پر رات کے کھانے کے بعد اسے چبایا جاتا ہے، کیوں کہ اسے چبانے سے پیٹ پھولنے اور گیس جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ سونف میں فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، جو آنتوں اور معدے کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔
الائچی

پیٹ کی گیس سے نجات کے لیے الائچی کا استعمال نہایت بہترین ہے اور اسے سبزیوں اور چاول پکاتے وقت اس میں ڈالیں۔ اس سے آپ کے کھانے لذیذ بھی بنیں گے اور پیٹ میں ہونے والی گیس اور دیگر بیماریوں سے بھی نجات ملے گی۔
الائچی کا قہوہ بنا کر پینے سے پیٹ کی گیس ختم ہوتی ہے۔ الائچی کا قہوہ پیٹ کی گیس کے لیے نہایت مفید ہے
ادرک
ادرک کو بھی ہاضمہ کا نظام بہتر بنانے کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے سر درد، پیٹ درد، اور گلے کی خراش کی شدت میں بھی کمی آتی ہے۔

ہاضمہ کے مسائل سے نجات حاصل کرنے کے لیے ادرک کے ایک ٹکڑے کو ایک کپ پانی میں شامل کر کے ابال لیں۔ پانی کا رنگ تبدیل ہونے پر اسے چولھے سے اتار کر استعمال کر لیں۔ ذائقے کو خوش گوار بنانے کے لیے آپ ادرک کے قہوے میں لیموں اور شہد بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
دہی

دہی میں موجود پروبائیوٹیکس یعنی معدے کے لیے فائدہ مند بیکٹریا ہوتے ہیں، جو کہ ہاضمے کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ غذائی نالی کی صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ تو کچھ مقدار میں روزانہ دہی کھانا پیٹ پھولنے کے عارضے میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے
دار چینی

دار چینی کو بہت سی چیزوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اگر آپ ک ایسڈیٹی کی صورت میں اس مصالحے کا استعمال کرنا پڑے تو یہ کافی فائدے مند ثابت ہوگا۔ دار چینی کو ہاضمے کے لیے بہت اچھا سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ گیس جیسی بیماری میں مبتلا ہیں تو آپ کو ایک کپ نیم گرم پانی میں دار چینی کے پاؤڈر کو ڈال کر استعمال کرنا چاہیے اس سے پیٹ کی گیس غائب ہو جائے گی
یہ تمام غذائیں زود ہضم ہونے کے ساتھ ان میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو آپ کے ہاضمے کو بہتر بنا کر گیس ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں۔
وہ غذائیں جن سے پیٹ میں گیس بنتی ہے۔
ایسی غذائیں جن میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے انہیں فوڈ میپ فوڈز کہا جاتا ہے یہ بھی گیس کا سبب بنتی ہیں فوڈ میپ فوڈز غذاؤں میں پھل جیسے خوبانی، چیری اور آڑو، تربوز، چقندر، پیاز، مٹر اورسیب شامل ہیں جب کہ تربوز فریکٹوز کی مقدار زیادہ ہونے کے سبب گیس کا سبب بنتا ہے۔
گلوٹین والی غذائیں جیسا کہ پیاز اور لہسن جب کہ زیادہ نمک والی غذائیں جن سے جسم میں پانی کی مقدار بڑھ سکتی ہے وہ بھی گیس اور اپھارے کا سبب بنتی ہیں۔
دودھ یا اس سے بنے ہوئے کھانوں سے بھی گیس کی شکایت ہوتی ہے
ہلکی یا کبھی کبھار معدے میں گیس عام طور پرپریشانی کی وجہ نہیں ہوتی ہے۔ایسے معاملات میں، لوگ عام طور پر آسان گھریلو علاج اور عام ادویات کا استعمال کر کے آرام حاصل کر سکتے ہیں۔ ا۔
0 Comments