فیروز خان اور گتھیکا تیواری فلم کی شوٹنگ یا حقیقت کچھ اور؟

پاکستان میں آجکل ایک خبر گرم ہے کہ بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری پاکستانی اداکار فیروز خان کو دل دے بیٹھی ہیں یہ بات جب وائرل ہوئی  جب فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کے ساتھ ایک رنگین فوٹو منظر عام پر آئی جس میں وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ لگے بیٹھے ہیں –

پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان مبینہ تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

Feroze Khan With Indian Actress

رواں سال کے آغاز میں فیروز خان نے تامل اور ہندی فلموں کی جانی مانی بھارتی اداکارہ و ماڈل گتھیکا تیواری کے ہمراہ فیچر فلم کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اکثر دونوں کی ویڈیوز اور تصاویر منظرِ عام پر آتی ہیں۔

ان دنوں فیروز خان بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ بڑھتی قربتوں کے سبب چرچوں میں ہیں اور سوشل میڈیا پر دونوں کے افیئر کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

اپنی پوسٹس میں فیروز خان نے فلم لک لگ گئی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور بتایا کہ ان کی فلم کی ہدایات پاکستانی فلم ساز ذوالفقار علی نے دی ہیں، جو متعدد فلموں اور ڈراموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔

فیروز خان نے بتایا کہ ان کی فلم کی شوٹنگ برطانوی دارالحکومت لندن میں جاری ہے جب کہ بھارتی اداکارہ نے بھی پاکستانی اداکار کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں اور فیروز خان کے ہمراہ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس فیچر فلم کی ہدایت کاری ذوالفقار علی کر رہے ہیں، ڈی پی او اسد ممتاز ہیں جبکہ بلال قریشی ایگزٹیو پروڈیوسر ہیں۔

اس ویڈیو کے بعد، مداحوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گتھیکا تیواری کو سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ بھارتی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے صرف ایک اکاؤنٹ فالو کیا ہوا ہے اور وہ فیروز خان کا اکاؤنٹ ہے۔

گتھیکا کی جانب سے صرف فیروز خان کو فالو کرنا دونوں کے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواچکا ہے۔

مزید یہ کہ صرف فیروز ہی نہیں بلکہ گتھیکا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فیروز خان کے ساتھ تصاویر جاری کر رہی ہیں۔

Image Source:Instagram

فیروز خان کے مداحوں نے اپنی طرف سے اندازے لگاتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ ہماری نئی بھابھی ہیں؟ جبکہ کچھ بھارتی مداحوں نے گھتیکا تیواری سے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ کو فیروز خان سے محبت ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

اس سے پہلے فیروز خان کا نام ایک اور پاکستانی اداکارہ کے ساتھ لیا جاتا تھا۔سجل علی کے ساتھ بھی فیروز خان کے ساتھ کا نام لیا تھا۔ آپ کو بتاتے یں کہ فیروز خان نے علیزہ فاطمہ سے شادی کی تھی جس سے ان کے دو بچے ہیں بعد ازاں ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

فیروز خان کی کسی بھی بھارتی اداکارہ کے ساتھ یہ پہلی فلم ہوگی، جسے ممکنہ طور پر کسی اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر بھی ریلیز کیا جائے گا۔

فروز خان اور نجیبہ فیض

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکار فیروز خان نے خود سے اور افغان نژاد پاکستانی اداکارہ، ماڈل نجیبہ فیض سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو لوگ مختلف رشتوں اور طریقوں سے بھی جڑ سکتے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ لوگ ایک دوسرے کا نام خراب کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

فیروز خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ ’میں اپنے آنے والے ڈرامے کے سیٹ پر ہوں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ صرف مشہور ہونے کے لیے آج کل لوگ ایک دوسرے کا نام خراب کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔‘

انہوں نے ایک بار پھر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بہت دکھ کی بات ہے کہ لوگ خود اور دوسروں کو جینے کیوں نہیں دیتے۔‘

Annie Shirazi

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago