معروف اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت میں پیش کئے گئے تشدد کے ثبوت کو جعلی قرار دیدیا تھا، اب اس معاملے پر اداکار نے عدالت میں نئی درخواست دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی فیملی کورٹ شرقی میں فیروز خان کی بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس دوران اداکار فیروز خان کے وکیل نے علیزے کے خلاف نئی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے فیروز خان کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے اخراجات سے متعلق علیزے سلطان کی درخواست کی سماعت 5 نومبر جبکہ بچوں کی حوالگی سے متعلق فیروز خان کی درخواست کو 29 نومبر تک ملتوی کردیا۔
اس موقع پر وکیل فیروز خان کا کہنا تھا کہ علیزے نے جھوٹے دستاویزات عدالت میں جمع کروائے، علیزے نے تھانے میں کوئی بھی درخواست نہیں دی تھی۔ وکیل فیروز خان کا کہنا تھا کہ علیزے نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے جس پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جبکہ علیزے کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے خود کہا تھا کہ تھانے میں کوئی دستاویزات جمع نہیں کروائے کیونکہ علیزے اس وقت بھی فیروز خان کے نکاح میں تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کے مستقبل اور اپنی شادی بچانے کے لئے علیزے نے تھانے میں کوئی درخواست دائر نہیں کی تھی۔
دوسری طرف، فیروز خان کے سابقہ اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کو جعلی قرار دئیے جانے پر علیزے سلطان کے بھائی احسن رضا نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی عدالت میں درخواست دی تھی مگر دھمکیوں کے سبب واپس لے لی تھی، اب کوئی رشتہ نہیں رہا تو انصاف میں دیر کے لیے کیوں انتظار کریں۔ان کا کہنا تھا کہ فیروز خان کی ٹیم عدالت میں غلط باتیں کر رہی ہے، میری بہن کو نفسیاتی کہا جارہا تھا، وہ رو رہی تھی، علیزے عدالت میں بول نہیں سکی جبکہ ہماری جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے تشدد کے شواہد کو فیروز خان کی قانونی ٹیم جعلی قرار دے رہی ہے۔
علیزے کے بھائی کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی تشدد کے شواہد سامنے نہیں لانا چاہ رہے تھے مگر عدالت کی یہ دستاویزات پبلک ہوتی ہیں اس لیے پرانے شواہد عوام کے سامنے بھی آ گئے ہیں جسے فیروز خان کے وکلاء جعلی اور آنکھوں کا انفیکشن قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب جانتے ہیں کہ آنکھوں کی الرجی میں آنکھ لال ہوتی ہے، آنکھ سوجتی نہیں ہے، فیروز خان کی قانونی ٹیم عدالت میں اِن شواہد کے فرانزک کی بات ہی نہیں کر رہی ہے، ہم مزید شواہد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اگر شواہد جعلی لگ رہے ہیں تو اِن کا فارنزک کروانے کے لیے بھی تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: اداکار عمران اشرف اور کرن اشفاق نے بھی راہیں جدا کرلیں
مزید برآں ،فیروز خان کو سابقہ اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کے شواہد سامنے آنے کے بعد سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار علیزے سلطان کے ساتھ ہمدردی اور فیروز خان پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔ نامور اداکارہ اقراء عزیز نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیروز خان کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ سونیا مشعال، عثمان خالد بٹ، مہربانو نے فیروز خان کی دونوں بہنوں حمائمہ ملک اور دعا ملک کو آڑے ہاتھوں لیا۔یاد رہے کہ فیروز خان اور علیزے سلطان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، ان دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…