بدترین لوڈشیڈنگ معاہدے کی خلاف ورزی ہے،اسد عمر کی کےالیکڑک کو وارننگ

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ایک بار پھر کے الیکڑک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکڑک انتطامیہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہہ دیا کہ اگر کے الیکٹرک اپنی انتظامیہ ذمہ داریاں پوری نہیں کرے گی تو نیپرا پھر کاروائی کرے گی۔

کراچی میں ایک بار پھر سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے آغاز پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کے الیکڑک کی پرائیویٹائزیشن ہوئی ہے، اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ کراچی کی پرائیویٹائزیشن ہوگئی ہے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ ایسا ہو نہیں سکتا کہ کراچی کے شہریوں کی جائز ضروریات پوری نہ ہوں اور وفاقی حکومت دیکھتی رہے۔ کے الیکڑک اپنی ذمہ داریاں پوری کرے وارنہ نیپرا ہر ممکن کاروائی کرے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ کے الیکڑک کی جانب سے کتنی مقدار تیل اور گیس کی مانگی جارہی تھی وہ سب اب دی جارہی ہے، ان سب کے باوجود کے الیکڑک کی جانب سے لوڈشیڈنگ ہونا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ اب وفاق کی ذمہ داری ہے اور وفاق اب ہر ممکن اقدامات کرے گا، جو بھی قانون کے اندر طاقت ہے وہ سب استعمال کی جائے گی۔ ساتھ ہی اسد عمر نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر نیپرا کو کسی بھی قسم کی مدد چاہیے اپنے اقدامات کو عمل درآمد کروانے کے لئے تو وفاق حاضر پے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے یہ بھی باور کرایا کہ کراچی شہر کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے، کے الیکڑک اور نیپرا محض ادارے ہیں اور اگر ادارے کام نہیں کریں تو حکومت ہر ممکن اقدامات آوٹھائے گی۔

یاد رہے کہ 11 جولائی کو گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سربراہی میں کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی بحران سے متعلق اجلاس ہوا تھا، جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، چئیرمین نیپرا اور کے الیکڑک کی اعلیٰ انتظامیہ شریک ہوئی تھی۔ اجلاس میں کے الیکڑک کو گیس اور آئل کی فراہمی بڑھانے کا فیصلہ ہوا تھا۔ اجلاس کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ کراچی میں آج کے بعد سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

تاہم اس اعلان کے ایک روز کے بعد ہی کراچی شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بار پھر الیکڑک کو وارننگ جاری کردی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago