فواد عالم کرکٹ کے بعد اب اداکاری کا میدان بھی فتح کرنے کو ہیں تیار

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کرکٹ کے میدان کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔ وہ آنے والی ویب سیریز “خود کش محبت” میں اداکاری کی جوہر دکھا ئینگے اور اپنے شوبز کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ کرکٹ اسٹار پر مبنی اس ویب سیریز کا ٹریلر جمعرات کے روز ریلیز کیا گیا ہے۔ لہذا اس سلسلے میں کرکٹر اور اداکار فواد عالم کی خواہش ہے کہ وہ آگے مہوش حیات، ماہرہ خان اور مایا علی کے ساتھ بھی کام کریں۔

تفصیلات کے مطابق 35 سالہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم اردو فلکس کی ویب سیریز “خود کش محبت” میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اردو فلکس نے حال ہی میں سیریز کے پوسٹرز کو بھی شائع کیا ہے۔

اس حوالے سے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے جمعرات کے روز اپنے آفیشئل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی آنے والی ویب سیریز کا ٹریلر کو شیئر کیا۔ جہاں انہوں نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے، خودکش محبت ویب سریز سیریز کو اپنے اداکاری کا پہلا کام بتایا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سیریز میں ان کا کام بالکل ہی الگ ہے اور وہ انتہائی مسرت کے ساتھ پہلے سیزن کی ٹیزر کو شائع کر رہے ہیں۔ فواد عالم نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ انھیں امید ہے کہ اداکاری کی میدان میں بھی انھیں ویسا پیار ملے گا جیسا کہ کرکٹ میدان میں ملا تھا۔

فواد عالم کا مزید کہنا تھا کہ وہ زندگی کے اس سفر میں بھی”بہت ساری دعائیں، نیک تمنائیں اور محبتوں کی وہ توقع رکھتے ہیں”

انڈیپنڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے فواد عالم نے خودکش محبت کے حوالے سے بتایا کہ اداکاری ان کا ایک شوق ہے اور اس دوران وقت تھا تو شوق پورا کررہے ہیں۔ اگرچے کرکٹ اور اداکاری دو الگ چیزیں ہیں۔ بطور ہیرو کام کرنا بء آسان بات نہیں، اس میں بہت محنت لگتی ہے۔

Image Source: Instagram

کرکٹر فواد عالم نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ اگر انھیں بڑے پردے پر کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کریں گے۔ اس موقع پر جب ان سے سوال کیا کہ ماہرہ خان، مہوش حیات اور مایا علی ان تینوں میں سے کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہیے گے، ابتداء میں تو انہوں نے کسی کا بھی نام لینے سے گریز کیا لیکن پھر کہا کہ وہ تینوں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ انھوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ کیا پتہ ہوسکتا ہے انھیں ایک ساتھ تینوں کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع بھی مل جائے۔

انھوں نے کہا کہ ان تین معروف اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا ان کے لیئے فخر کی بات ہے کیونکہ وہ اس سے ان کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

خود کش محبت سیریز میں اپنے کردار سے متعلق فواد عالم کا کہنا تھا کہ یہ ایک رومینٹک اور دلچسپ کہانی ہے۔

واضح رہے فواد عالم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 2007 میں قدم رکھا تھا دس سال کے وقفے کے بعد انھوں 2020 میں دوبارہ کرکٹ کی دنیا میں آکر دو سنچریاں اپنے نام کی تھیں۔ انھوں نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ چھ میں باؤنڈری کے باہر بطور تجزیہ نگار کام کیا ہے۔ ہم ان کی اداکاری کی میدان میں کامیابیوں کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

Story Courtesy: Independent Urdu

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 month ago