فلک شبیر نے سارہ خان کو ایسا کیا تحفہ دے دیا کہ سارہ خان رو پڑی؟

معروف گلوکار فلک شبیر کی جانب سے خواب پورا کرنے پر ان کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔

فلک شبیر اکثر وبیشتر سارہ خان  سے  اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے خوبصورت تحائف دیتے ہیں جس کی ویڈیوز بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔

Falak Shabir Gifts Sarah Khan

پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کو تحفے میں ان کے خوابوں کا گھر (فارم ہاؤس) گفٹ کیا ہے جسے دیکھ کر سارہ خان پہلے تو کافی حیران ہوئی اور پھر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے۔

حال ہی میں فلک شبیر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ شیئر کیا جس میں انہوں نے سارہ کو تحفے میں دیا گیا فارم ہاؤس دکھایا۔

:مذید پڑھیں

ماہرہ خان نے تحفہ چرانے والےچور کو کیا بد دعا دی؟

فلک شبیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے اہلیہ کیلئے فارم ہاؤس بنوارہے تھے۔

فلک کے فارم ہاؤس کو باہر سے دیہاتی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے اور اندر اسے جدید چیزوں سے آراستہ رکھا گیا ہے جب کہ فارم ہاؤس میں انگور، انجیر ، کینو اور فالسے کے درخت بھی ہیں۔

رواں برس ہی فلک شبیر نے اداکارہ سارہ خان اور بیٹی عالیانہ فلک کو مرسڈیز بینز تحفے میں دی تھی۔

شادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر فلک شبیر نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے آئی فون 16 پرو میکس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سارہ کو ٹیگ کیا اور بتایا کہ شادی کی سالگرہ پر یہ آپکے لیے ایک تحفہ ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago