پچھلے کچھ عرصے سے مشہور ومعروف پاکستانی شوبز جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی علحیدگی سے متعلق کافی خبریں زیر گردش ہیں، سوشل میڈیا پر مداحوں کی چہ میگوئیوں سے شروع ہونے والی قیاس آرائیوں پر اب شوبز ستارے بھی بات چیت کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے اداکارہ سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، جوں ہی اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئیں تو مداحوں کی جانب سے ایک بار پھر اداکار احد رضا میر کی غیر حاضری پر سوالات کھڑے کئے کہ آخر اداکار نے اپنی سالی کی شادی کی تقریب میں شرکت کیوں نہیں کی؟
ان خبروں کی ابتداء گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم “کھیل کھیل میں” کی پروموشن کی دوران سامنے آئیں، اس فلم میں سجل علی نے اداکارہ بلال عباس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ جوں ہی فلم کی پروموشن شروع ہوئی تو اداکارہ کو اکیلے فلم کو پروموٹ کرتے دیکھا گیا، حد تو یہ کہ فلم کے پریمیئر پر بھی شوہر احد رضا میر غیر حاضر رہے، جس پر مداحوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
اس معاملے سے لوگوں کی ابھی توجہ ختم ہی نہیں ہوئی تھی کہ اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریب آگئی، جس میں دیکھا گیا کہ مہندی، بارات، ولیمہ سمیت کسی بھی پروگرام میں ناصرف احد رضا میر بلکہ ان کی فیملی کے بھی کسی فرد نے شرکت نہیں کی۔ البتہ کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں، جس میں اداکار اور ان کے والدین عین ان دنوں دبئی میں ایک شادی میں دیکھا گیا۔
اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کو ایک ساتھ کافی پہلے دیکھا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ دونوں کی مداحوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ دونوں کے بیچ معاملات درست سمت ہیں یا نہیں، البتہ دونوں طرف سے خاموشی روز بہ روز علیحدگی کی خبروں کو ہوا دے رہی ہیں۔
اس حوالے سے قیاس آرائیاں اب ناصرف مداحوں میں چل رہی ہیں بلکہ شوبز کی دنیا میں بھی تشویش دیکھی جا رہی ہے۔ معروف گلوکار فلک شبیر نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا۔ جس میں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ احد نے صبور کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کی؟
اس جواب دیتے ہوئے فلک شبیر کا کہنا تھا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ ایسا کچھ بھی نہ ہو، جیسا آپ لوگ سوچ رہے ہیں، بہت پیارا جوڑا ہے۔
واضح رہے اداکارہ سجل علی نے اپنے اور شوہر احد رضا میر کے رشتے سے متعلق ان تمام سوالوں کی وضاحت کچھ دن پہلے خود ہی کی تھی۔ انہوں نے اپنی فلم ‘کھیل کھیل میں’ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں احد رضا میر کی غیر حاضری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ احد رضا میر آج کل ملک سے باہر ہیں اور اپنے کام میں مصروف ہیں، اسی لیے اُن کی فلم کی تشہیر کے دوران احد رضا میر اور وہ ایک ساتھ نظر نہیں آرہے ہیں۔
یاد رہے پرواز ہے جنون اسٹار، جو انسٹاگرام پر شاذ و نادر ہی فعال نظر آتے ہیں، اس کے بعد ایک غیرمعمولی کیپشن کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس پر بہت سے مداحوں نے تبصرے کیے اور ان کی ممکنہ علیحدگی کے بارے میں متعدد قیاس آرائیوں کو جنم دیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…