فیصل آباد میں ذہنی معذور نوجوان پر ہولناک تشدد، ویڈیو وائرل

انسانیت نہ تو کسی رشتے کا نام نام ہے اور نہ ہی کسی تعلیم کا نام ہے، یہ تو محض ایک احساس کا نام ہے، جو ایک انسان کے دل میں دوسرے انسان کے لئے ہوتا ہے، جو دماغ اور زہن میں بس یہی خیال پیدا کرتا ہے کہ سامنے والے کیا گزر رہی ہوگی۔ لیکن افسوس ہمارے معاشرے میں کچھ درندہ صفت حیوان آج بھی موجود، جو ناصرف اپنے آپ کو زمینی خدا تصور کرتے ہیں، بلکہ وہ دیگر انسان کو انسان سمجھنے سے بھی قاصر ہیں۔

ایسا ہی ظلم و بربریت کا واقعہ صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیش آیا، جہاں بااثر افراد نے دن دہاڑے اپنی عدالت لگاتے ہوئے ذہنی معذور نوجوان محسن رضا کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

Image Source: Screengrab

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے، ایک شخص کو چند افراد نے ایک پول سے باندھ کر رکھا ہوا ہے، جس سے پہلے تو تھوڑی بات کی جاتی ہے اور پھر اسے انتہائی بے دردی کے ساتھ ڈنڈے مارے جاتے ہیں۔ جس پر متاثرہ شخص درد کے مارے چیختا چلاتا ہے اور رحم کی التجا کرتا ہے، لیکن بےرحم لوگوں کو اس پر کوئی ترس نہیں آتا ہے اور وہ اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

اس موقع پر متاثرہ ذہنی معذور شخص کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا بھائی محسن رضا زہنی طور پر معذور ہے، اسے دن دیہاڑے بااثر افراد کی جانب سے کیلوں والے ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

محسن رضا کے بھائی نے مزید بتایا کہ بااثر افراد کی جانب سے اس کے زہنی معذور بھائی پر جانوروں کے چارے کو چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا، جس کے بعد انہوں میرے بھائی کو پکڑ کر پول سے باندھ دیا اور پھر اسے سرعام ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جس کے بعد اس کے بھائی کی حالت خراب ہوگئی اور اب وہ ٹی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

Image Source: Screengrab

ذہنی معذور شخص کے بھائی کا کہنا تھا کہ اس کے بھائی پر تشدد کرنے والوں میں ابوبکر اور اللہ یار شامل ہے، جن کے خلاف کاروائی کے لئے پولیس اسٹیشن میں درخواست دے دی گئی ہے، تاہم ملزمان فرار ہوچکے ہیں۔ لہذا انہوں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ ان کے بھائی کو ہر ممکن انصاف دلوایا جائے، ان کے بھائی کے ساتھ ظلم ہوا ہے ، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور انصاف دلوایا جائے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل سیالکوٹ سے بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا گیا تھا کہ کچھ ظلم قسم کے افراد ایک چھڑی کے ذریعے خواجہ سرا کو بے انتہاء تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور وہ بیچارا مظلوم خواجہ سرا رحم اور زندگی کی منتیں کرتا رہا رہتا ہے، لیکن درندہ صفت لوگ بے رحمی سے تشدد جاری رکھتے ہیں۔

ایسا ہی ظلم و بربریت کا واقعہ حال ہی میں حیدرآباد میں بھی دیکھا گیا تھا، جہاں ایک لڑکی محلے کی دکان سے صابن خریدنے کے لئے گئی تو محلے کے تین آوارہ لڑکوں نے اس کا راستہ روک کر اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور ہراساں کیا ،ایک نے اس کا دوپٹہ کھینچا تو دوسرے نے اسے پکڑنے کی کوشش کی ۔جب وہ ان لڑکوں سے اپنی عزت بچا کر گھر واپس آئی اور اپنے والد کو ان لڑکوں کی بدتمیزی کی شکایت کی تو باپ ان لڑکوں کے پاس گیا لیکن یہ لڑکے الٹا لڑکی کے والد کو ہی اٹھا کر لے گئے ۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

3 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

5 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago