کیا فیصل واوڈا ٹی وی میزبان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے؟


0

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے فیصل واوڈا کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے والی معروف پاکستانی اینکرپرسن سعدیہ افضال کی ایک ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ افواہیں زیر گردش ہیں ہے کہ سینیٹر دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔

پرائم ٹائم ٹی وی شو میزبان سعدیہ افضال نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ یہ تصویر جو اب وائرل ہوگئی ہے ، اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بظاہر دونوں شخصیات ایک ریستوراں میں موجود ہیں، جبکہ اینکرپرسن سعدیہ افضال کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری جس کا عنوان ہے کہ ، ’مبارک ہو ، سینیٹرصاحب!‘ مزید ، اس ٹویٹ کا اختتام ایک سرخ رنگ کے دل کے ایموجی کے ساتھ کیا گیا ہے۔

جوں ہی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین کی بےحد توجہ کا مرکز بن گئی اور دونوں کے متعلق مختلف چیمہ گوئیاں شروع ہوگئیں، کسی کا خیال ہے کہ دونوں شادی کرچکے ہیں تو کوئی قریبی دوستی کی باتیں کرتا دیکھائی دے رہا جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ دونوں کا یہ ایک نجی معاملہ ہے، کہ وہ اس پر بات کریں یا پرائیویٹ رکھیں۔

تاہم دونوں شخصیات کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ طور پر ان افواہوں کے حوالے سے ردعمل نہیں دیا گیا ہے البتہ سوشل میڈیا صارفین اس ہی سے متعلق ایک ٹوئٹ کو بہت بڑے ثبوت کے طور پر لے رہے ہیں کہ دونوں کی جانب سے شادی کرلی گئی ہے اور یہ ان کا ایک غیررسمی اعلان ہے، جس میں احتسام الحق نامی ایک صحافی کی جانب سے اینکر پرسن سعدیہ افضال اور نومنتخب سینیٹر فیصل واوڈا کو مبارکباد پیش کی گئی، جس پر جواب میں سعدیہ افضال نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ یہی نہیں صحافی شفاء یوسفزئی کی طرف سے بھی دونوں شخصیات کو مبارکباد پیش کی گئی، جس پر سعدیہ افضال نے ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Image Source: Instagram

دوسری اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی سید عون شیرازی کی جانب سے ایک دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نے دو سال قبل ہی اس جوڑے کی شادی کی خبر دی تھی جوکہ درست ثابت ہوچکی ہے، اس سلسلے میں انہوں نے اپنی پرانی ٹوئٹ کو شئیر بھی کیا ہے۔

اس کے بعد ایک ٹوئٹ سامنے آئی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے، جس میں انہوں نے اینکرپرسن سعدیہ افضال کی ٹوئٹ شئیر کرتے ہوئے دونوں شخصیات کو مبارکباد پیش کی۔ اس ٹوئٹ نے گویا سرگوشیاں کرنے والوں کی خبر کو گویا اور بھی مضبوط کردیا ہو۔

سعدیہ افضال کی ایک مشہور ومعروف صحافی اور اینکرپرسن ہیں، وہ طویل عرصے سے صحافتی امور سے وابستہ ہے، ان کا شمار پاکستان کی چند مشہور ترین خواتین انکرپرسن میں ہوتا ہے۔

Image Source: Facebook

واضح رہے اینکرپرسن سعدیہ افضال کی نجی زندگی کے حوالے سے کافی افواہیں زیرگردش ہیں، بتایا جارہا ہے کہ سعدیہ افضال کی یہ دوسری شادی ہے، اس قبل بھی ان کی ایک شادی ہوئی تھی، ان کا نام پہلے سعدیہ ظفر ہوا کرتا تھا لیکن ان کی کچھ عرصے بعد طلاق ہوگئی تھی جبکہ ان کا پہلے شوہر سے ایک بیٹا بھی ہے۔

Image Source: Facebook

سال 2013 میں اینکرپرسن سعدیہ افضال کی دوسری شادی کے حوالے سے بھی کافی خبریں زیرگردش ہوئیں تھیں، جس میں کہا جارہا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں موجود آسٹریلوی سفیر ازیل وچ سے شادی کرلی ہے جبکہ سفیر شادی سے قبل مسلمان بھی ہوئے تھے۔ اس وقت خبروں میں یہ تک آیا تھا کہ دونوں کی جانب سے نکاح اور مسلمان ہونے کی معلومات کو خفیہ رکھا اگرچے دونوں کی جانب سے اس خبر کی کوئی تصدیق یا تردید بھی سامنے نہیں آئی تھی۔ لیکن کچھ عرصے بعد یہ معاملہ خود ہی ڈب گیا تھا۔

اب سب ہی کو اگر انتظار ہے تو محض اس بات کا ہے کہ دونوں کی جانب سے پر کب بات کی جاتی ہے، کیونکہ شادی ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق یہی دونوں حضرات ہی کر سکتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format