فہد مصطفیٰ کی “ارطغرل“پر تنقید،سینیٹر فیصل جاوید حمایت میں کود پڑے

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے ترک اداکار انگین آلتان (ارطغرل غازی) کے پاکستان آنے پر اداکار فہد مصطفیٰ کی تنقید پر برہمی کا اظہار کیا اور ترک اداکار کی حمایت میں بولتے ہوئے فہد مصطفیٰ کو ترک ڈراموں سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

پاکستانی معروف میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ترک اداکار اینگن التان المعروف “ارطغرل غازی “کی پاکستان آمدپر پھٹ پڑے اور ان کی آمد سے متعلق کہا کہ وہ آیا اور پیسے لے کر چلا گیا لیکن ہم ہمیشہ یہیں رہیں گے۔ دوران انٹرویو ترک اداکاروں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ارطغرل آئے، شیر کے ساتھ بیٹھے، پیسے لیے اور چلے گئے۔ اس انٹرویو میں انہوں نے انڈسٹری میں اپنے ڈراموں کا سرحد پار اور دنیا بھر کے میڈیا سے موازنہ کیا۔

Image Source: Twitter

پاکستانی فلم “نامعلوم افراد” میں ایکٹینگ کے جوہر دیکھانے والے فہد مصطفیٰ نے دوران انٹرویو پاکستانی ڈراموں پر قوم کی تنقید سے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پاکستانی اداکار نے کہا تھا کہ جو چیز چل رہی ہے اسے چلنے دینا چاہئیے کیونکہ ہم ترک نہیں ہیں، بھارتی نہیں ہیں آخر میں ہم پاکستانی ہیں۔

فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے لیے اصل فنکار ہمایوں سعید ہے اور میں ہوں، آپ اس کا اعتراف کریں یا نہیں، ہم یہاں تھے اور مستقبل میں بھی یہی ہوں گے۔

Image Source: Instagram

فہد مصطفیٰ کے اس مذکورہ بیان پر پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان چپ نہ رہ سکے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ انگین التان ان بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہیں ہم ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں اور دیریلیش ارطغرل نے انہیں دنیا بھر میں بہت زیادہ شہرت دلائی۔انہوں نے مزید کہا کہ “ارطغرل غازی”جیسی عظیم پروڈکشن سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے، آپ بھی ہدایت کاری پر توجہ دیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ترک اداکاروں کا پاکستان آنا کوئی خطرہ نہیں بلکہ موقع ہے۔

Image Source: Instagram

خیال رہے کہ ترکی کے ڈرامے “ارطغرل غازی“ کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ترجمہ کے ساتھ نشر کیا جا رہا ہےجس نے پاکستانی عوام میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے۔ پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی اس ڈرامے کو پسند کیا لیکن کچھ شخصیات جن میں شان شاہد، یاسر حسین ، ایمن منیب اور منال خان شامل ہیں نے اس ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی مخالفت کی۔ جب کہ لیجنڈ اداکارہ ریما خان نے پی ٹی وی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کو نشر کرنے پر پابندی لگائے۔

تاہم عوام میں اس ڈرامے کی مقبولیت کے دیکھتے ہوئے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ آج کا پاکستانی ڈرامہ شادی بیاہ، طلاق م، مرد کی بے وفائی، عورت کی آزادی جیسے چند موضوعات تک محدود ہوکر رہ گیا ہے اور یہاں تاریخی اور اسلامی فتوحات پر مبنی ڈرامے نہیں بنائے جا رہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

12 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

6 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago