کیا آپ بھی فیس بک پر بیوقوف بن جاتے ہیں؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک کو  پیغامات اور مصنوعات کو مشہور اور بیچنے کیلئے ایک کافی مشہور ذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن فیس بک کا ایک منفی پہلو دھوکہ دہی، فراڈ واقعات اور غلط معلومات کا گڑھا ہونا بھی ہے۔

آن لائن ایپس پر بڑھتے فراڈ اور واقعات اور اُن کی متنبع نشانیاں کے حوالے سے آپ کا رہنا ضروری ہے، ذیل میں دیے گئے نکات آپ کو اور آپ کے پیاروں کو آن لائن فراڈ سے محفوظ رہنے میں مدد دیں گے۔

بیماری کے جھوٹے دعوے والی پوسٹ

دھوکہ دہی کرنے والے افراد اکثر اپنے فائدے کے لیے خود یا پھر اپنے کسی پیارے کے جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، ساتھ ہی میڈیکل بلز کی ادائیگی کیلئے آپ سے مدد طلب کرتے ہیں۔

 ایسے افراد عطیات کیلئے کسی تھرڈ پارٹی ایپ کا یا پھر مختلف کانٹیکٹس نمبر ز کا سہارا لیتے ہیں لیکن یاد رکھیں ایسی  پوسٹس  پر دھوکہ دینے والوں کی  ایک لمبی فہرست پائی جاتی ہے۔

کلک بیٹس جھانسا

آن لائن فراڈ کرنے والے افراد’ لائیک فارمنگ‘ یا پھر ’کلک بیٹ اسکینڈل ‘کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کو دھوکہ دے سکتے ہیں۔

 دھوکہ باز ایسی پوسٹس تیار کرتے ہیں جس پر صارفین شدید جذباتی ردعمل کا اظہار کریں یا پھر آپ کو لائکس، تبصرے اور شیئرز کی صورت پرکشش تحائف کی آفر کی جاتی ہے لہٰذا بہتر ہے کہ ایسی پوسٹ کو دیکھ کر محتاط رہیں۔

:مذید پڑھیئں

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت جو آپ کے ہوش اڑادےگئی

تحائف کا جھانسا

مثال کے طور پر آپ کو فیس بک پر ایک پوسٹ نظر آتی ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ  فری آئی پیڈ کے حصول کیلئے سائن اپ کریں لیکن ایسے دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں کیوں کہ آن لائن فراڈیے صارفین کو جھوٹے تحائف دے کر ان کی ذاتی معلومات یا پھر مختلف لنک کلکس کے ذریعے ان کے موبائل فون یا کمپیوٹر پر وائرس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، یہ فراڈیے فیس بک کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر بھی بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔

فیس بک کوئز کا جھانسا

مختلف فیس بک کوئز صارفین کی ذہنی اور جذباتی سوچ کو مد نظر رکھ کر تیار کی جاتی ہیں تاکہ ان کوئز کے ذریعے صارفین کی ذاتی معلومات حاصل کرکے ان کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی جاسکے۔

ڈیٹا رسک سروسز فرم سائبر اسکاؤٹ کے بانی  ایڈم لیون کے مطابق کچھ’فیس بک کوئزز  میں آپ کے پروفائل تک رسائی کیلئے آپ سے ذاتی معلومات کے سوال پوچھے جاتے  ہیں مثلاً “آپ کی والدہ کے نام کا پہلا لفظ کیا ہے؟” ایسے سوالات ہیکرز کو آپ کے پاس ورڈز تک رسائی میں مدد دیتے ہیں لہٰذا ایسے کوئز سے اجتناب بہتر ہے‘۔

جعلی پیغامات اور جعلی آئی ڈی کا جھانسا

فیس بک پر جعلی میسیجز آپ کو اپنے دوستوں کی آئی ڈی کے ذریعے بھی بھیجے جاسکتے ہیں لہٰذا ہر پوسٹ اور پیغام پر یقین نہ کریں اور کسی بھی پیغام پر دوست سے کسی اور ذریعے سے ضرور  رابطہ کریں۔

 دوسری جانب آن لائن فراڈیے دوسروں کی شناخت چُرا کر آپ سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں لہٰذا فیس بک پر اپنے جیسے اکاؤنٹ کے لیے اپنا نام تلاش کریں اور دوستوں سے پوچھیں کہ کیا انھیں آپ کے جیسے اکاؤنٹ سے کوئی ریکوئسٹ تو نہیں بھیجی گئی، اگر ایسا ہو تو ایسی پروفائلز کو فوری رپورٹ کریں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago