سابقہ بیوی کی نازیبا تصویریں وائرل کرنیوالا شوہر رہائی کا طلبگار

سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) سید جنید ارشد جو کہ سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں دو سال سے زیر حراست ہیں کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

سابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد اپنی سابقہ اہلیہ کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں پچھلے دو سال سے پولیس کی تحویل میں ہیں۔ گزشتہ دنوں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں بینچ نے اس کیس کی سماعت کی، کیس کی سماعت میں ملزم کے وکیل نے بتایا کہ اس کا مؤکل سنگین جرم میں ملوث نہیں ،یہ الزام معمولی ہے لیکن میرے مؤکل کو دو سال سے زیر حراست رکھا ہوا ہے۔

Image Source: Facebook

عدالت عظمیٰ نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر خواتین کی فحش تصاویر اپ لوڈ کرنا معاشرے کے خلاف جرم ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس مشیر عالم نے وکیل کو یہ بھی کہا کہ آپ کی اور میری بھی بیٹیاں ہیں اور اس طرح کےجرم کو چھوٹا سا نہیں کہا جانا چاہیئے۔ جسٹس مشیر عالم نے مزید کہا کہ بہت سے گھرانوں میں تنازعات پیدا ہوتے ہی لیکن کسی کو اپنی حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیئے۔

سابقہ ڈی آئی جی جنید ارشد کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا۔ سابق ڈی آئی جی کے خلاف 6 جون 2017 کو درخواست جمع کروائی گئی، جس میں شکایت گزار خاتون کے مطابق ایک نامعلوم شخص انہیں کالز پر تنگ کرتا ہے اور بلیک میل بھی کررہا ہے۔ اس کے علاوہ، خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی قابل اعتراض تصاویر جعلی اکاؤنٹ سے فیس بک پر پوسٹ کی گئیں ہیں جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

Image Source: Pakistan Today

خاتون کی درخواست پر جب ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے اس معاملے کی جانچ پڑتال کی تو پتہ چلا کہ جنید ارشد خود اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں، انہوں نے اپنے ایک دوست کی ملی بھگت سے اپنی بیوی کی تصاویر اپ لوڈ کیں اور اپنے دوست کو اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر بھی اُکسایا۔

مزید یہ کہ جنید ارشد کی سابقہ اہلیہ نے چیف جسٹس کو درخواست جمع کروائی تھی جس میں یہ مؤقف اپنایا تھا کہ میرے سابق شوہر نے میری تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں۔ جس کے بعد اس معاملے میں ٹرائل کورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے باوجود جنید ارشد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ تاہم ،ستمبر 2018 میں سپریم کورٹ نے پولیس کو جنید ارشد کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

Image Source: Twitter

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایف آئی اے خواتین کو ہراساں اور بلیک میلینگ میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کے لئے تیزی سےکاروائیاں کررہی ہے۔ پچھلے سال بھی کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا کرایک شخص گرفتار کیا تھا جو ایک خاتون کو محبت میں بے وقوف بنانے کے بعد بلیک میل اور ہراساں کر رہا تھا۔

اس سے قبل بھی ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرکے خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ ملزمان جعلی فیس بک اکائونٹ سے خاتون کو ہراساں کرکے اس سے رقم بٹورنا چاہتے تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago