میں نے پاکستان میں اپنا نمبر ون ڈھونڈ لیا ہے۔ ترکش اداکارہ ایثراء بلجیک

مشہور و معروف ترکش اداکارہ ایثراء بلجیک یوں تو پاکستان میں اب تو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے، ان کی مقبولیت پاکستان میں اب یہاں کے نجی اداکاروں سے کم نہیں رہے۔ پاکستان میں پہلی بار ایثراء بلجیک کو پہلی بار اسکرین پر اس وقت دیکھا گیا جب مشہور ترکش ڈرامہ سریز ارتغرل غازی رمضان المبارک میں وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا۔ جہاں یہ ڈرامہ سیریز پاکستان میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑتے ہوئے نظر آئی وہیں اداکارہ ایثراء بلجیک کی مقبولیت میں بھی بے انتہا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی میڈیا میں آئے روز ایثراء بلجیک خبروں کی زینت بنی ہوتی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ ایثراء بلجیک کی بھی پاکستانیوں سے محبت کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہے، وہ اکثر و بیشتر اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتی رہیں تاہم ان کی حالیہ پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ہلچل پیدا کردی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں معروف اداکارہ ایثراء بلجیک لکھتی ہے کہ “میں نے پاکستان میں اپنا نمبر 1 تلاش کرلیا ہے”.

جہاں اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل پیدا کی وہیں پرستاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایثراء بلجیک کی پوسٹ پر مختلف انداز میں تبصرے کئے جارہے ہیں۔

جبکہ رنگ میں بھنگ ڈالنا بھارتیوں کا پرانہ مسئلہ ہے، کچھ بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی ایثراء بلجیک کی پوسٹ میں بیگانون کی شادی میں دیوانوں کی مانند خود پڑے اور اپنی رائے دینے لگے۔

ایثراء بلجیک کی اس ادھوری پوسٹ نے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین میں ہلچل پیدا کررکھی ہے تاہم اس پوسٹ کی حقیقت کیا ہے اس کا کسی کو بھی کوئی اندازہ نہیں، اب سب کو انتظار ہے تو بس ایثراء بلجیک کی پوسٹ کی مزید وضاحت کا تاہم معاملہ کچھ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ جہاں ایک جانب پاکستانیوں کی ان سے بے انتہا محبت ہے تو ایثراء بلجیک نے بھی مختلف مواقع پر اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

جبکہ واضح رہے ترکش اداکارہ ان دنوں پاکستانی مشہور و معروف موبائل کمپنی کیو موبائل کے ساتھ بطور برانڈ ایمبسڈر منسلک ہیں جس کے کچھ بی ٹی ایس شارٹس کمپنی کی جانب سے جاری بھی کئے گئے ہیں۔ البتہ موبائل کمپنی کو اس حوالے سے پاکستانی شوبز ستاروں کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل اداکارہ ایثراء بلجیک پاکستان کے مشہور میگزین کے لئے فوٹو شوٹ بھی کروا چکی ہیں، جس پر پاکستان میں موجود ان کے پرستاروں کی جانب سے بہت سہرایا گیا تھا۔ ان کے بارے کئی چیما گوئیاں جاری ہیں کہ شاید ایثراء بلجیک پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ساتھ کسی پراجیکٹ میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دیکھائیں۔ ساتھ ہی پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اگلے پی ایس ایل سیزن میں ارتغرل غازی عرف ایجن التان اور ایثراء بلجیک کو اپنی ٹیم کا بڑانڈ ایمبسڈر بنانے کا اپنی ٹوئیٹ کے زریعے اشارہ دے چکے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 day ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago