سوتیلے باپ نے 4،3 بار جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی،ایشل فیاض

مشہور ومعروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ایشل فیاض سے آج کون واقف نہیں ہے، ان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، اداکارہ نے انتہائی کم وقت کے عرصے میں اپنی زبردست فنی صلاحیتوں اور انتھک محنت کے ذریعے انڈسٹری میں اپنی ایک منفرد پہچان قائم کی ہے۔ اگرچہ زندگی میں مشکل وقت اور آزمائش کوئی غیرمعمولی بات نہیں، یہ سب کی زندگیوں کا حصہ ہے، لیکن اداکارہ ایشل فیاض نے بچپن میں جس کٹھن آزمائش کا سامنا کیا، وہ یقیناً ناصرف افسردہ ہے بلکہ ہمارے معاشرے کا بھیانک چہرہ بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں اداکارہ ایشل فیاض کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا، جہاں دوران شو جب ان سے بچپن کے متعلق سوالات کئے گئے، تو انہوں نے انکشاف کیا کہ بچپن میں ان کے سوتیلے والد نے انہیں 4،3 بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

Image Source: Propakistan.pk

فلم کاف کنگنا سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ایشل فیاض نے مزید بتایا کہ ان کی عمر محض 3 برس تھی جب ان کے والد کا انتقال ہوا، چنانچہ والدہ نے دوسری شادی کرلی۔ لہذا ابھی وہ تھوڑی بڑی ہی ہوئی تھیں کہ ان کے سوتیلے والد نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی اور یہ صرف ایک بار نہیں ہوا بلکہ تین بار ان کے والد نے ان کے ساتھ یہ گھناؤنا کام کرنے کی کوشش کی۔

اداکارہ ایشل فیاض کا کہنا تھا کہ جب چوتھی بار انہوں نے حملہ کیا تو میں نے پھر یہ سب کچھ والدہ کو بتانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم اس سے قبل انہوں نے اس واقعے کے بارے میں پہلے اپنی بہن کو بتایا اور پھر دونوں بہنوں نے مل کر والدہ کو پورے ماجرے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اداکارہ ایشل فیاض پروگرام کے دوران بچپن میں اپنے ساتھ ہوئے اس ناخوشگوار واقعے کو بتاتے ہوئے روپڑیں اور کہا کہ آج بھی جب وہ اس واقعے کو یاد کرتی ہیں تو انہیں بہت دکھ ہوتا ہے۔ ایشل فیاض کے مطابق میری امی اور سوتیلے والد کے درمیان طلاق کی وجہ بھی یہی واقعہ بنا۔ اس کے بعد میری والدہ نے پھر دوبارہ کبھی شادی نہیں کی۔

Image Source: Style 360

واضح رہے ماڈلنگ سے شوبز کیرئیر کا آغاز کرنے والی ایشل فیاض نے اپنے ڈرامہ کیرئیر کا آغاز سال 2015 میں ڈرامہ سیریل “آبرو” سے کیا تھا، جس میں انہوں نے اپنی زبردست اداکاری کے ذریعے جہاں سب کی توجہ اپنی طرف مرکوز کروائیں وہیں پھر گویا انہوں نے کیرئیر میں پلٹ کر نہ دیکھا ہو، اس کے بعد انہوں نے پیمانے اور تعبیر جیسے کامیاب ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے۔ جبکہ سال 2019 میں انہوں نے مشہور رائٹر خلیل الرحمان قمر کی فلم “کاف کنگنا” سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ ان دنوں بھی وہ خلیل الرحمان قمر کے ساتھ فلم “میں ہوں تیری گلناز” کا حصہ ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل فیصل آباد میں جنسی زیادتی کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں 5 سالہ بچی کو سوتیلے نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔ بعدازاں متاثرہ بچی کی لاش گھر گھر کی سیڑھیوں کے نیچے سے برآمد ہوئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago