Categories: ٹیکنالوجی

گھر میں وائی فائی سگنلز کیوں محدود ہوجاتے ہیں؟

سب گھر والے مل بیٹھ کے فلم یا ڈرامہ دیکھ رہے ہوں اور یکدم وائی فائی کے سگنلز چلے جائیں تو سبھی کا موڈ خراب ہو جاتا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ اکثر گھروں میں کافی تگ ودو کے بعد بھی وائی فائی کے سگنلز کم ہی اور اگر آجائیں تو ان کی رفتار نہایت سست ہوتی ہے، راؤٹر کو بھی صحیح جگہ رکھا جاتا ہے لیکن مسئلہ جوں کا توں رہتا ہے پھر سگنلز کم آنے کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں جانتے ہیں۔

فرنیچر

اگر آپ کی وائی فائی راؤٹر کسی لکڑی کے فرنیچر پر رکھی ہوئی ہے یا دھات کی بنی کسی چیز پر رکھی ہوئی ہے تو یہ سب ایک کنڈیکٹر ہے اور کنڈیکٹر بجلی کو اپنے اندر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، وائی فائی راؤٹر الیکٹرومیگنیٹک لہریں پیدا کرتا ہے اور فرنیچر ان لہروں کو اپنے اندر جذب کرکے سگنلز کو کمزور بنا دیتے ہیں، اس لیے اگر آپ چاہتے ہیں کہ وائی فائی سگنلز گھر میں دُور تک کام کریں تو راؤٹر کو ایسے فرنیچر پر نہ رکھیں۔

دیواریں


گھر میں موجود دیواریں آپ کے وائی فائی سگنل کو روکتی ہیں کیسے؟ عام طور پر دو منزلہ مکانوں میں کسی ایک فلور پر سگنلز کم آنے کی شکایت رہتی ہے اس کی وجہ سیمنٹ ، کنکریٹ ، پلاسٹر اور اینٹ سے بنی دیوار یں ہیں۔ اس لئے اپنے راؤٹرکو کھلے علاقے میں اور دیواروں سے دور رکھیں۔

گلاس یا شیشہ

اکثر اوقات گھروں میں راؤٹر کو شیشے کے پاسہو کیونکہ شیشے کے اوپر لگا میٹریل وائی فائی سگنلز کو بھی ریفلیکٹ کرتا ہے اور یوں سگنلز کمزور ہو جاتے ہیں اور سگنلز کی رینج محدود ہوجاتی ہے۔

ریفریجریٹر

کیا آپ جانتے ہیں کہ ریفریجریٹر پر راؤٹر رکھنے سے بھی سگنلز کم ہوجاتے ہیں۔ گھر میں استعمال ہونے والے بجلی کے ایسے تمام آلات جن میں پائپ لگے ہُوئے ہوتے ہیں جیسے ریفریجریٹر، واشنگ مشین یہ وائی فائی سگنلز کو کمزور بنا دیتے ہیں۔ کیونکہ پانی وائرلیس لہروں کی کُچھ طاقت اپنے اندر جذب کرلیتا ہے جس سے وائرلیس سگنلز کمزور ہوجاتے ہیں۔

مائیکرویو

مائیکرویو بھی عام طور پر ایسی ہی لہریں پیدا کرتا ہے جو وائی فائی راؤٹر سے ملتی جلتی ہیں۔ اس لیے راؤٹر کو مائیکرویو اوون کے قریب بالکل نہ رکھیں تاکہ آپ کے وائی فائی سگنلز اچھی رفتار سے چل سکیں۔

تیز روشنی والے بلب

تیز روشنی والی لائٹس اور پرانے بلب و غیرہ بھی میگنیٹک ویوز پیدا کرتے ہیں لہٰذا اپنے راؤٹر کی
بہترین کارکردگی کیلئے اسے ایسے آلات کے قریب نہ رکھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago