ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی بہتری کیلئے مجھ سے مشاورت کی

پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ایک بار پھر سے ہیں خبروں کی زد میں، معروف سیاستدانوں کے ساتھ ٹک ٹاک بنانا تو شاید ان کے دائیں ہاتھ کا کام ہے۔ حال ہی میں سابق کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کے حوالے سے حریم شاہ نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ان کا موبائل نمبر اپنے فون میں “نوٹی گرل” کے نام سے محفوظ یعنی سیف کر رکھا ہے۔

سماء ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹک ٹاک اسٹار رحیم شاہ کا کہنہ تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ان کو بتایا کہ ، ایک جانب اس وقت ان کے معاشی حالات خراب ہیں تو دوسری جانب ان کی پارٹی کی صورتحال بھی دن بدن خراب ہوتی چلی جارہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مجھ سے اپنی پارٹی کی بہتری کے لئے مشاورت بھی کی۔

اپنے دیے گئے انٹرویو میں حریم شاہ نے ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ان سے ملاقات کے لئے ہوٹل میں کمرہ بک کروایا اور پارٹی کے اہم معاملات پر مشاورت کی اور موجودہ پارٹی مسائل سے اگاہ گیا۔ ساتھ ہی ڈاکٹر فاروق ستار کی خاطر تواضع کی بھی خوب تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ چائے کے ساتھ پھل بھی موجود تھے جن میں عام کا علحیدہ سے تذکرہ بھی کیا۔

جبکہ اپنے موبائل نمبر کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے موبائل میں حریم شاہ کا نمبر “نوٹی گرل” کے نام سے محفوظ کررکھا ہے۔

حریم شاہ دیا گیا یہ انٹرویو اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے، سوشل میڈیا صارفین ڈاکٹر فاروق ستار اور حریم شاہ کو لیکر کافی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

یاد رہے حریم شاہ اس وقت پاکستان کی چند مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ حریم شاہ کے اس وقت 2.1 کے قریب ٹک ٹاک فالورز ہیں۔ جن میں مشہور شخصیات کا انٹرویو کرنے کے حوالے سے حریم شاہ کافی مقبول ہیں۔

واضح رہے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اس سے قبل بھی پاکستان کی بڑی اور نامور سیاسی شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا چکی ہیں تاہم ان انٹرویوز کے بعد حریم شاہ کے بیانات سے ہر بار سیاسی ہلچل دیکھنے کو ملتی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago