ہر طرف عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔ اس عید پر مزید دار پکوانوں سے کون لطف نہیں اٹھاتا۔ تکے، سیخ کباب، بریانی، کڑاہی گوشت سمیت دیگر انواع و اقسام کے کھانے عید قرباں کی رونق سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن جب بات مہمانوں کی آجائے تو بس پھر کوشش کی جاتی ہے کہ منفرد قسم کے پکوان ہی دستر خوان پر سجائے جائیں تاکہ مہمانوں کی تواضع اچھے سے ہوسکے۔ لہٰذا عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے آپ کو ایک منفرد قسم کی ڈش “دم پخت” بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں۔
دم پخت نا صرف بلوچستان بلکہ افغانستان کی بھی خاص ڈش ہے اور لوگ اسے ذوق وشوق سے کھاتے ہیں۔ اسے مٹی کے برتن میں تندور میں پکایا جاتا ہے۔ لیکن شہر میں بھی آپ اس ڈش کا لُطف اٹھاسکتے ہیں اور گھر کے چولہے پر پتیلی یا کوکر میں اس کو پکا کر مہمانوں سے داد سمیٹ سکتے ہیں۔
کیسے چلیں جانتے ہیں۔
اجزاء
سب سے پہلے مزیدار دم پخت بنانے کے لئے اجزاء نوٹ کرلیں۔ ایک کلو گوشت، ایک پاؤ دہی، 2 سے 3 عدد درمیانی پیاز، 15 عدد ثابت لال چھوٹی مرچ، 10 دانے ثابت کالی مرچ، 10 عدد لونگ، 5 عدد بڑی الائچی، 5 ٹکڑے دار چینی، ایک چمچہ لہسن ادرک کا پیسٹ، ایک پیالی گھی اور نمک حسبِ ضرورت۔
پکانے کی ترکیب
سب سے پہلے گوشت دھو کر اس کا پانی خشک ہونے دیں، ایک پتیلی میں پہلے گھی ڈال کر اس میں گوشت ڈال دیں، اس کے بعد دہی پھینٹ کر اس کو گوشت کے اوپر ڈال دیں اور پھر تمام مصالحہ جات ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرلیں، جب تمام اجزاء کو پتیلی میں ڈال لیں تو پھر اس کو ہلکی آنچ پر چولہے پر چڑھا دیں۔ اس کے بعد پتیلی کے ڈھکنے کو اچھی طرح کناروں سے آٹے کی مدد سے بند کر دیں تاکہ بھاپ باہر نہ آسکے اور گوشت پک جائے۔
تقریباً ڈیڑھ سے دو گھنٹے بعد جب گوشت گل جائے گا اسے بھون لیں تاکہ گھی اوپر آجائے۔دم پخت تیار ہے مہمانوں کے سامنے پیش کرنے سے پہلے اس کو ایک ڈش میں نکال لیں اور اوپر سے ہرا دھنیا چھڑک دیں۔ گرما گرم دم پخت مہمانوں کے سامنے پیش کریں۔
اگر آپ نے اب تک اپنی عید کے مینیو میں مزیدار دم پخت کی کو شامل نہیں کیا تھا تو غذائیت سے بھرپور اس ڈش کو شامل کرلیں اور اپنی دعوت کا لُطف دوبالا کریں۔
واضح رہے عیدالالضحی کے موقع پر اس بات کا لازمی خیال رکھیں کہ گوشت کے ساتھ ساتھ مختلف پھلوں، سبزیوں ، سلاد ، دہی اور پانی کا استعمال لازمی کریں ، تیز مرچ مصالحوں کے کھانوں سے اجتناب برتیں ، جو بھی کھائیں اعتدال کے ساتھ کھائیں اور ہر کھانے کے دوران کم از کم چھ گھنٹے کا وقفہ لازمی دیں تاکہ کھانا صحیح طور پر ہضم ہوسکے اور کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی بھی لازمی کریں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…