مصر میں شہری حالت سجود میں خالقِ حقیقی سے جاملا، ویڈیو وائرل

بحیثیت مسلمان ہم سب کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش یہی ہوتی ہے کہ ہماری زندگی کا خاتمہ ایمان کی حالت پر ہو۔ اگرچے اس بات کا تعین تو کوئی انسان نہیں کرسکتا ہے کہ مرتے وقت کون کتنے ایمان کے درجے موجود تھا البتہ کچھ ایسے مقامات یا ایسے حالات ہوتے ہیں، جہاں ایک انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے موت وہاں نصیب ہو۔ ایسے چند خوبصورت لمحات میں ایک لمحہ حالت نماز کا ہوتا پے اور ایسا ہی خوبصورت منظر حال ہی میں مصر میں دیکھا گیا، جہاں ایک شہری دوران نماز سجدے کی حالت میں انتقال کر گیا۔

العربیہ اردو کے مطابق یہ واقعہ مصر کے شہر سموحہ میں پیش آیا، جب ایک اسٹور کے اندر شہری کی نماز کی ادائیگی کے دوران عین سجدے کی حالت میں روح قبض ہوجاتی ہے۔ سجدے کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ویسے ہی عبادت گزار اپنے رب کے سب سے قریب ہوتا ہے۔

Image Source: Screengrab

سجدے میں شہری کے انتقال کا واقعہ اسٹور میں لگے سی سی ٹی وی میں محفوظ ہوگیا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان کے اندر ایک شخص نماز ادا کر رہا ہے اور جب وہ رکعت کا دوسرا سجدہ ادا کرتا ہے تو اچانک سیدھا لیٹ جاتا ہے اور پھر وہیں مذکورہ شخص خالقِ حقیقی سے جا ملتا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور کے خطیب حالت سجود میں خالقِ حقیقی سے جاملے

اس واقعے میں انتقال کرنے والے شخص کی شناخت 39 سالہ احمد السید کے نام سے ہوئی ہے، جو شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھا۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو خوب تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ لوگوں کی جانب سے ناصرف مذکورہ شخص کی مغفرت کی دعا کی جارہی ہے وہیں ساتھ ہی ساتھ نماز اور سجدے کی حالت میں موت کو اس کی خوش نصیبی قرار دیا جا رہا ہے اور ایسی موت پر رشک کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا اس بات پر یقین ہے کہ یہ دنیا فانی ہے، اس دنیا میں ہر جاندار نے موت کا مزہ چکھنا ہے۔ دنیا ایک آزمائش کی جگہ ہے، اصل زندگی موت کے بعد شروع ہونی ہے۔ جس کے اچھے اور نیک اعمال ہونگے، اسے جنت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام ملے گا۔ چنانچہ ہمیں ہمیشہ اچھے کام کی طرف گامزن رہنا چاہے اور برائی سے دوری اختیار رکھنی چاہیے۔

مزید پڑھیں : ادائیگی نماز نے باپ بیٹے کی جان بچالی

یاد رہے کچھ عرصہ قبل سعودی عرب کے درالحکومت ریاض سے 40 سالہ سعودی شہری دوحائی ہمود آل اجالن اپنے علاقے آل داواثر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ گھر والوں نے تلاش شروع لیکن مایوس ہوکر پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔ جس کے بعد پولیس نے ان کی تلاش شروع کردی اور وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک صحرائی مقام پر لکڑیوں سے لدی گاڑی کھڑی ہے اور وہیں اس شخص کی لاش سجدے کی حالت میں موجود تھا، گویا وہ شخص نماز کی ادائیگی کے دوران انتقال کرگیا ہو۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago