اداکارہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں اے آر وائی ٹی وی کے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پسند کی شادی کے تین نقصانات بتاتے ہوئے اس حوالے سے اپنی سوچ اور خیالات کو واضح کیا۔
پسند کی شادی کے نقصانات بتاتے ہوئے درفشاں کا کہنا تھا کہ میری نظر میں پسند کی شادی کا پہلا نقصان یہ ہے کہ شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے۔ نئی شادی کے ابتدائی پہلے دو ماہ کی چاہت کا عنصر باقی نہیں رہتا۔’
پسند کی شادی کے حوالے سے دوسرا نقطہ رکھتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ “پہلے کافی جان پہچان کی وجہ سے دلچسپی ختم ہوجاتی ہے”۔
تیسرا اور آخری نقصان بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ “پسند کی شادی میں خاص مزاح بھی نہیں ہے”۔
درِفشاں سلیم متعدد پاکستانی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ حال ہی میں ان کا ڈراما ‘عشق مرشد’ عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کررہا ہے جبکہ اس سے قبل وہ ڈراما سیریل ‘خئی’ ، ‘جرم’ اور ‘کیسی تیری خود غرضی’ جیسے ڈراموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…