شادی میں انٹری کا انوکھا انداز دولہا دلہن کو مہنگا پڑ گیا

شادی ہر دولہا دلہن کی زندگی کا اہم دن ہوتا ہے اور ہر جوڑے کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بارات کے دن انٹری یادگار ہو تاکہ اسے مدتوں یاد رکھا جاسکے۔ اس موقعے کے لئے منفرد طریقے اپنائے جاتے ہیں جو اکثر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوجاتے ہیں تاہم بعض اوقات اس کے برعکس بھی ہو جاتا ہے اور ان یادگار لمحات کے دوران ایسے ناخوشگوار واقعات رونما ہوجاتے ہیں جو ناصرف جوڑے کے لئے بلکہ اس تقریب میں شریک مہمانوں کے لئے بھی یادگار بن جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر شیئر ہوئی ہے جس میں بھارت کے دولہا اور دلہن نے شادی میں انٹری کا منفرد انداز اپنایا اور پالکی نما جھولے میں سوار ہوکر اسٹیج پر آئے تو 12 فٹ کی بلندی سے پالکی زمین پر گرگئی جس سے تقریب میں افراتفری مچ گئی۔

Image Source: Tenor

اس تقریب میں دولہا دلہن نے انٹری کے لیے آسمان سے زمین پر اترنے کا آئیڈیا اپنایا اور پالکی میں سوار ہوئے۔ ان کی پالکی کو اسٹیج پر لانے کے لئے کرین کی مدد لی گئی تاکہ پالکی کو ہوا سے براہ راست اسٹیج پر اتارا جاسکے۔ لیکن انٹری کے اس انداز پر دولہا دلہن کو لینے کے دینے پڑگئے کیونکہ جیسے ہی پالکی ہوا میں معلق ہوئی تو اچانک کرین میں بندھی رسی ایک طرف سے ٹوٹ گئی اور پالکی اسٹیج پر گرپڑی جس کے باعث دولہا دلہن اچانک زمین پر آگرے۔

جوڑے کو گرتا دیکھ کر تقریب میں موجود افراد نے چیخ پکار شروع کردی اور اسٹیج کی طرف بھاگے۔ تاہم اس افسوسناک واقعے میں دولہا دلہن بال بال بچ گئے اور ان کو کوئی شدید چوٹیں نہیں آئیں بس معمولی خراشیں آئیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دلہن دولہا کو شادی میں شریک مہمانوں کے درمیان اسٹیج پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، تمام مہمان تالیاں بھی بجارہے ہیں لیکن اسی دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور دولہا دلہن ڈانس کرتے ہوئے گر پڑے۔

فلمی طرز کا ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ حالیہ دنوں میں بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے گورکھ پور میں پیش آیا ہے جہاں شادی کی تقریب میں بن بلائے آشنا نے عین وقت پر انٹری دیکر دلہن کی مانگ میں سندور لگاکر سبھی کو حیران کر دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوئی۔ اس تقریب میں دولہا دلہن جیسے ہی ایک دوسرے کو ورمالا پہنانے لگتے ہیں کہ اس دوران دلہن کا آشنا چہرے پر رومال باندھے وہاں پہنچ جاتا ہے اور آتے ہی فلمی انداز میں زبردستی دلہن کی مانگ میں سندور بھر دیتا ہے حالانکہ دلہن اس سے بچنے اور اپنے چہرہ دوپٹے سے چھپانے کی کوشش بھی کرتی ہے لیکن لڑکی اپنی جیب سے سندور کی پوٹلی نکال کر پوری کی پوری لڑکی پر انڈیل دیتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

2 weeks ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago