کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خودکشی کرنے والی ڈاکٹر سیدہ ماہا شاہ کو اسلحہ فراہم کرنے والے دونوں ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پولیس کو دونوں ملزمان کا 2 روزہ ریمانڈ پر دے دیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق ڈاکٹر ماہا شاہ کو اسلحہ اور گولیاں فراہم کرنے کے الزام میں سعد صدیقی اور تابش قریشی نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نائن ایم ایم پستول سعد صدیقی کی ملکیت تھی جبکہ تابش قریشی نے ماہا علی کے مانگنے پر پستول فراہم کی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کو خودکشی قرار دیا گیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہا شاہ نے اپنے دوست جنید کے تشدد سے تنگ آکر خودکشی کی۔
جبکہ جنید خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر ماہا شاہ کو نجی ہسپتال میں پک اینڈ ڈراپ دیتا تھا۔ جس روز ماہا علی نے خودکشی کی جنید کو گھر آنے کا منع کردیا تھا۔ جنید کے مطابق گزشتہ چار سال سے دونوں کے درمیان تعلقات تھے اور وہ جلد شادی کرنے والے تھے ۔
دوسری جانب پولیس کو بیان دیتے ہوئے ڈاکٹر ماہا شاہ کی دوست نے بتایا کہ ماہا علی کا اکثر اپنے والدین سے جھگڑا رہتا تھا، جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان رہتی تھی اور ڈپریشن کا شکار تھی۔ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والدین کے مابین علحیدگی ہوچکی ہے اور دونوں ہی دوسری شادی کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر ماہا شاہ اپنے والد کے ساتھ رہا کرتی تھیں۔
واضح رہے کہ میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے ماہا علی کے والد آصف علی شاہ بچوں کی پڑھائی اور ملازمت کے سلسلے میں کراچی میں مقیم ہیں ۔ ڈاکٹر ماہا شاہ کی خودکشی سے محض دو ہفتے قبل ہی کراچی کے علاقے ڈیفنس گزری کے اس گھر میں بطور کرائے دار شفٹ ہوئے تھے جہاں ڈاکٹر ماہا شاہ نے گھر کی بالائی منزل کی واش روم میں خود پر گولی چلائی تھی۔
اس خودکشی کے حوالے سے پولیس کی جانب سے ایک حیران کن انکشافات بھی سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ماہا شاہ نے نومبر 2018 کو اپنی سابقہ رہائشی عمارت کی چھت سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی مگر وہ ناکام رہی جس کی وجہ دوست جنید خان کا رویہ بتایا گیا تھا بعد ازاں اپنے دوستوں کے سمجھانے پر ماہا شاہ نے خودکشی کا ارادہ ترک کر دیا ۔
یاد رہے ڈاکٹر سیدہ ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ میرپور خاص میں واقع مزار گرھوڑ شریف کے گدی نشین ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ سیدہ ماہا شاہ کی نماز جنازہ اور تدفین بھی آبائی علاقے میرپور میں ہی ہوئی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…