دوستی ختم کرنے پر لڑکی نے سہیلیوں پر فائرنگ کردی

دوستی ایک ایسا رشتہ ہے، جو خون کے بجائے محض احساسات اور جذبات پر ہی مبنی ہوتا ہے، یہ رشتہ خونی رشتوں سے زیادہ طاقت رکھتا ہے، اس لئے بڑھے بوڑھے کہتے ہیں دوستوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے، کیونکہ جیسے دوست ہونگے پھر مستقبل بھی ویسا ہی ہوگا۔ لہذا یہی وجہ ہے کہ والدین بچپن سے ہی بچوں سمجھاتے اور سیکھاتے ہیں، کہ وہ دوستوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔ لیکن فیصل آباد میں حال ہی میں ایک ایسا انوکھا اور افسوناک واقعہ پیش آیا، جس نے سننے اور دیکھنے والوں لرزاں کے دکھ دیا.

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ساہیانوالہ میں لڑکی نے اپنی سہیلیوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک سہیلی اپنی جان کی بازی ہار بیٹھی، تو دوسری شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ساہیانوالہ میں فائرنگ کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جس میں 22 سالہ شاکرہ عرف شکرو نامی لڑکی نے گھر کی چھت پر آکر 2 پستولوں سے فائرنگ شروع کردی، جس کی زد میں آکر 22 سالہ مقدس جاں بحق ہوگئی، جبکہ مقدس کی بھتیجی شازیہ فائرنگ کے دوران زخمی ہوگئی۔ جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متاثرہ لڑکی زیر علاج ہے۔

Image Source: jung.com.pk

اطلاعات ہیں کہ یہ تینوں لڑکیاں آپس میں ایک دوسرے کی بہت اچھی سہلیاں تھیں، تاہم مقدس اور شازیہ کے گھر والوں نے شاکرہ کے ساتھ میل جول اور بات چیت رکھنے سے منع کررکھا تھا، جس پر انہوں نے شاکرہ سے دوستی ختم کردی۔ اس بات پر شاکرہ کو اپنی دونوں سہیلیوں پر شدید غصہ تھا، جس پر شاکرہ نے چھت پر آکر اپنی دونوں سہیلیوں پر فائرنگ کردی۔

جبکہ ملزمہ شاکرہ نے واقعے کے فوری بعد خود بھی خودسوزی کی کوشش کی اور زہریلی گولیاں نگل لیں، جس پر پولیس موقع پر پہنچیی اور ملزمہ شاکرہ کو حراست میں لیکر فوری طور پر انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے ملزمہ شاکرہ کہ جانب سے استعمال کئے گئے دونوں پستول اپنی تحویل میں لیتے ہوئے، واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے چند روز قبل ایسا ہی ایک واقعہ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پیش آیا تھا، جہاں 16 سالہ گل رحمان نامی نوجوان کو شیر اکبر نامی نوجوان نے اس لئے قتل کردیا تھا کہ اس نے شیر اکبر سے دوستی کرنے سے انکار کردیا تھا، ابتداء میں پولیس میں گل رحمان کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروائی گئی تھا بعدازاں پولیس کو دوران تفتیش اہم سرا اس وقت ملا جب اس ہی محلے سے شیر اکبر کی بھی لاپتہ ہونے کی اطلاعات آئیں، جس پر پولیس نے شیر اکبر کے موبائل کی مدد سے اس کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور ملزم کو گرفتار کیا۔

خیال رہے دنیا میں چند رشتے ایسے ہیں، جو کبھی بھی زور زبردستی کے ساتھ نہیں بنائے جاسکتے، انہی رشتوں میں ایک رشتہ محبت اور دوستی کا ہے۔ کیونکہ یہ رشتے محض احساسات اور جذبات کی بنیاد پر ہی قائم ہوتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago