ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد کردی

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اتوار (آج) کو وزیر اعظم کو ہٹانے کے لیے مشترکہ اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو آرٹیکل 5 کے تحت “غیر آئینی” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قاسم سوری کے پڑھے گئے فیصلے پر اپوزیشن بنچوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے اسپیکر کی میز کا گھیراؤ بھی کیا گیا۔

Image source: File

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ قرارداد پر ووٹنگ نہیں ہو سکتی کیونکہ اسے مبینہ طور پر غیر ملکی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے،جوکہ آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی ہے۔

Image Source: na.gov.pk

آرٹیکل 5 کیا کہتا ہے؟
ریاست سے وفاداری ہر شہری کا بنیادی فرض ہے۔
دستور اور قانون کی اطاعت پر شہری خواہ وہ کہیں بھی ہو اور اس شخص کہ جو فی الوقت پاکستان میں ہو، واجب التعمیل ذمہ داری ہے۔

اجلاس شروع ہوتے ہی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی ’’غیر ملکی سازش‘‘ قرار دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل 95 کے تحت پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد عام حالات میں ایک “جمہوری حق” ہے۔ البتہ آرٹیکل 5 کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاست سے وفاداری ہر شہری کا فرض ہے۔

Image Source: File

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ 7 مارچ کو بیرون ملک میں تعینات پاکستانی سفیر نے ایک سرکاری میٹنگ میں شرکت کی جس میں کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد دائر کی جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا، ’’ہمیں بتایا گیا کہ پاکستان کے ساتھ [غیر ملکی طاقت کے] تعلقات کا انحصار تحریک عدم اعتماد کے نتائج پر ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودہدی نے مزید بتایا کہ اگر عدم اعتماد کا ووٹ کامیاب ہوا تو سب کچھ معاف ہو جائے گا، تاہم پاکستان کو بتایا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو چیزیں مزید مشکل ہو جائیں گی۔

فواد چوہدری نے مزید دعویٰ کیا کہ بدقسمتی سے بیرونی طاقتوں کے کہنے پر حکومت کو تبدیل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ وفاقی وزیر کے مطابق یہ تحریک عدم اعتماد کا معاملہ نہیں تھا بلکہ آرٹیکل 5-اے سے متعلق مسئلہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا 220 ملین کی ریاست اتنی کمزور ہے کہ یہاں بیرونی طاقتیں بیٹھ کر حکومتیں بدلتی رہیں۔

اس سلسلے میں فواد چوہدری نے اسپیکر کو مخاطب کرکے کہا کہ “کیا حکومت بدلی جا سکتی ہے؟ کیا پاکستانی عوام کٹھ پتلی ہیں، کیا ہماری کوئی حیثیت نہیں؟ کیا ہم غلام ہیں؟‘‘ انہوں نے اسپیکر پر زور دیا کہ وہ آرٹیکل 5-اے پر فیصلہ سنائیں۔

وزیر اطلاعات کے خطاب کے نتیجے میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طرف رولنگ دیتے ہوئے، وزیر اعظم کے خلاف تحریک کو “غیر آئینی” قرار دیا جس کے نتیجے میں اپوزیشن کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

اس معاملے پر بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے موقف اپنایا کہ حکومت نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونے دے کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کسی کو اپنی سیٹ بچانے کی خاطر آئین کو مسخ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ’’اگر اس پاگل جنونی کو اس جرم کی سزا نہ دی گئی تو آج کے بعد ملک میں جنگل کا قانون ہوگا۔‘‘

واضح رہے قومی اسمبلی کے اس اہم اجلاس سے چند گھنٹے قبل وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے ہٹا کر عمر سرفراز چیمہ کو صوبے کا نیا گورنر تعینات کر دیا گیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

15 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago