Categories: صحتکھانے

کھجور کھانے کے حیرت انگیز فوائد کیا ہیں؟

ماہِ رمضان میں کھجور کے بغیر افطار کا تصور ممکن نہیں ، یہ صحت کو بہت زیادہ فوائد پہنچانے والا پھل ہے جسے لازمی کھانا چاہیے۔ اس میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشم اور وٹامن بی سکس جیسے اجزا شامل ہیں جو کہ فوری توانائی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں اور متعدد طبی فوائد کا باعث بھی بنتے ہیں۔ یہ پھل چھ ہزار قبل مسیح سے کاشت کیا جارہا ہے اور اسے کھانا سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی ہے۔اس کی چند مقبول اقسام میں عجوہ، برہی، خلص، خضری، مجدولہ، نبوت، سیف، سقی اور سکری شامل ہیں۔

کھجور کی افادیت کی مدنظر رکھتے ہوئے اس کو پورا سال استعمال کیا جاسکتا ہے چاہے وہ تازہ پھل کی شکل میں ہو یا پھر خشک یا ڈرائی شکل میں ، دونوں ہی شکلوں میں یہ پھل صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ الغرض اس میں لاتعداد برکتیں اور بے شمار بیماریوں کا علاج ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ افطار کے علاوہ عام دنوں میں بھی کھجور کھانا صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟اگر نہیں تو چلیں ہم بتاتے ہیں؛

Image Source: Unsplash

کھجوریں ریشہ کا ایک پاور ہاؤس ہیں جو نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے اور قبض جیسے مسائل کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

کھجور آئرن حاصل کرنے کا بھرپور ذریعہ ہے، جسم میں خون کی کمی اور خون کے بہاؤ کو روکنے کے لیے آئرن کی مقدار ضروری ہے۔

Image Source: Unsplash

کھجور کھانے کی عادت ہاضمے کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور معدے میں نقصان دہ بیکٹریا کی مقدار کم کرتی ہے جن کا آنتوں میں پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا کہ جو لوگ کھجوروں کو کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان کے معدے میں فائدہ مند بیکٹریا کی نشوونما ہوتی ہے جو آنتوں میں کینسر زدہ خلیات کو پھیلنے سے بچاتا ہے۔

یہ پوٹائیشیم کا بہت بڑا ذریعہ ہے اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔کھجور جسم میں خراب کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کی سطح کو کم کرسکتی ہے۔ اس سے شریانوں اور دل کی بیماریوں میں رکاوٹ کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

Image Source: Unsplash

کھجور کا باقاعدہ استعمال ہڈیوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیئم، میگنیشم اور زنک کے ساتھ فاسفورس جیسے منرلز موجود ہیں، جس سے ہڈیوں کی صھت کو بہتر بنانے اور ہڈیوں کے امراض کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے۔

کھجور کھانا جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی مدد دیتا ہے، ان میں موجود فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے جبکہ بلڈ گلوکوز کو بڑھنے سےروکتا ہے۔کھجوروں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرکے ہاضمہ تیز کرتے ہیں جس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا آپ پپیتا کھانے کے فوائد اور نقصانات جانتے ہیں؟

صبح کے وقت کھجوریں کھانے سے تھکاوٹ سے نجات ملتی ہے اور جلد نِکھرتی ہے جبکہ ایکنی جیسے مسائل سے بھی چھٹکارا حاصل ہوتا ہے۔

کھجور دماغی افعال بہتر بنانے کے لیے بھی فائدے مند ہے اور یہ ذہن کو تیز بناتی ہے۔ دن میں صرف دو کھجوریں ذہنی نشوونما کے لیے بہترین غذا ثابت ہوسکتی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago