نواز، زرداری کا پیچھا چھوڑ کر اپنی پرفارمنس پر توجہ دیں، شاہد آفریدی

سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ میاں محمد نواز شریف اور آصف علی زرداری کی ماضی کی غلطیوں پر دھیان دینے کے بجائے، پرانے پاکستان کے مسائل کو حل کریں۔ اسٹار آل راؤنڈر کے مطابق وزیراعظم عمران خان سسٹم میں پھنس کر رہے گئے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی توجہ اپنی حکومت کی پرفارمنس سے زیادہ ماضی کی حکومتوں کے کئے گئے، کاموں پر زیادہ ہے، کہ انہوں نے کیا کچھ کیا اور انہیں کیا کچھ کرنا چاہئے تھا۔

عالمی کرکٹ میں بوم بوم کے نام سے شہرت رکھنے والے شاید خان آفریدی کے مطابق جب وزیراعظم عمران خان اس منصب پر نہیں تھے، ان کی تقاریر کا ہم سب پر بہت زیادہ اثر ہوا کرتا تھا۔ وزیراعظم بننے سے پہلے وہ جو بھی بات کیا کرتے تھے، پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے پیچھے کھڑی نظر آیا کرتی تھی لیکن اب وزیراعظم عمران خان وضاحتیں بیان کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔

اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ جہاں ماضی میں جب بھی عمران بھائی تقریر کرتے تھے تو پوری قوم جوش وخروش سے آٹھ کھڑے ہوتی تھی ،لیکن اب وہ وضاحتیں بہت بیان کرتے ہیں۔ عمران بھائی کو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو پیچھا چھوڑ دینا چاہئے، وہ پچھلے دو، ڈھائی سال میں کہیں بھی گئے ہیں، وہ انہیں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ یہ سب چھوڑ دیں کہ ماضی کی حکومتوں نے کیا کرا ہے، وہ صرف اس بات دھیان رکھیں کہ انہیں کیا کرنا ہے. اللہ تعالیٰ نے انہیں موقع دیا ہے، لہذا آپ کے پاس موقع ہے کہ چیزوں کو بدلیں، آپ کرکے دیکھائیں، آپ چیزوں کو تبدیل کریں، جس کے لئے ہم عوام نے انہیں سال 2013 اور 2018 کے الیکشن میں ووٹ دیا تھا۔

واضح رہے مشہور ومعروف کرکٹ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جہاں عموماً سیاسی معاملات اور واقعات پر اپنی رائے دیتے آئے ہیں وہیں بین الاقوامی کرکٹ کو خیر آباد کرنے کے بعد، انہوں نے اپنا بیشتر وقت فلاحی کاموں کی نظر کررکھا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن بھی قائم کی ہے، جس سے وہ دکھی انسانیت کی ہر ممکن مدد کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مشورہ دیئے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ناصرف کافی وائرل ہے بلکہ عوام کی جانب سے شاہد آفریدی کے اس مشورے کو خوب سہارا بھی جارہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ وہ شاہد آفریدی کے بالکل متفق ہیں اور اس کی کھل کر حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے سابق کپتان شاہد آفریدی سے کئی مواقع پر یہ سوال کیا جاتا رہا ہے کہ وہ ملکی سیاست میں کبھی قدم رکھیں گے، تو اس پر انہوں نے ہمیشہ ہی یہی جواب ریا ہے، اس بارے فلحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے، وہ ابھی اپنی تمام توجہ فلاحی کاموں پر مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ لیکن پچھلے کچھ عرصے سابق کپتان شاہد آفریدی کے حوالے سے کچھ چہما گوئیاں ضرور پکڑتی جارہی ہیں کہ وہ آئندہ آنے والے وقتوں میں وزیراعظم عمران خان کا سیاسی نعم البدل ہوسکتے ہیں، کیونکہ ان کا شمار بھی وزیراعظم عمران خان کی طرح دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، وزیراعظم عمران خان کا بھی سیاسی سفر کی ابتداء فلاحی کاموں سے ہوئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر سیاست میں اترنے کا فیصلہ کیا تھا۔

گزشتہ برس شہر کراچی میں ریکارڈ بارشوں کے بعد شہر میں مچنے والی تباہی پر شاہد خان آفریدی نے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے، شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کے مطابق ہم نے بھی اپنے بچپن میں شہر کو ایسے تباہ ہوتے دیکھا تھا اور شرم آتی ہے کہ ہمارے بچے بھی اس کی بربادی کے گواہ ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

3 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

5 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

7 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

2 weeks ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago