بھارتی کھلاڑی میچ ہارنے کے بعد معافیاں مانگا کرتے تھے، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جہاں کرکٹ کی دنیا میں اپنے جارہانہ انداز اپنا ایک الگ اور منفرد مقام رکھتے ہیں وہیں دشمن ملک بھارت کو وقتاً فوقتاً حقیقت کا آئینہ بھی دیکھاتے رہنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں۔

ایسا ہی ہوا حال ہی میں جب شاہد خان آفریدی نے کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد معروف اسپورٹس اینکر سویرا پاشا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ایک بڑا انکشاف، کہتے ہیں پاک بھارت کرکٹ میچ میں تو ہمیشہ ہی پاکستان کا ہی پلڑا بھاری رہا ہے۔ کیونکہ میچ ہارنے کے بعد بھارتی کھلاڑی پاکستانیوں کھلاڑیوں سے معافیاں مانگ رہے ہوا کرتے تھے۔

اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اس حوالے سے مزید انکشاف میں بتایا ہے کہ انہیں بھارت کے خلاف کھیل کر ہمیشہ ہی مزہ آیا، “انہیں ہم نے مارا بھی بہت ٹھیک ٹھاک ہے”۔ شاہد آفریدی نے مزید انکشاف کیا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے ہارنے کے بعد پاکستان کھلاڑیوں سے معافیاں بھی مانگی ہیں۔

شاہد خان آفریدی نے سویرا پاشا کو دیے گئے انٹرویو میں مزید بتایا کہ انھیں ہمیشہ سے بھارت اور آسٹریلوی ٹیم کے خلاف کھیل کر مزہ آیا ہے، یہ دونوں ہی اچھی کرکٹ ٹیمیں ہیں اور دباؤ میں اچھا کھیلتے ہیں۔

پروگرام کی میزبان سویرا پاشا کو اپنی کرکٹ کی اننگز کے بارے میں بتاتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارت سرزمین پر بھارت کے خلاف جو 141 رنز کی اننگز کھیلی وہ ان کی زندگی کی سب سے زیادہ یادگار اننگز ہے اور وہ اس انگیز کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ ماہ شاہد خان آفریدی نے کشمیر کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے آزاد کشمیر میں ملنے والی محبت اور پیار کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا تھا۔ شاہد آفریدی نے خواہش ظاہر کی تھی کہ آنے والے پی ایس ایل میں آزاد کشمیر کی ٹیم بنے اور اگر ٹیم بنی تو وہ آنے والے پی ایس ایل میں پھر لازمی آزاد کشمیر کی ٹیم کا حصہ ہونگے۔

جبکہ ساتھ ہی شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم و زیادتیوں پر بھارتی افواج اور وزیراعظم نریندر مودی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اور ان کی کشمیری عوام پر کاروائیوں کو بزدلانہ قرار دیا تھا۔ جبکہ اس سے قبل انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بھی کشمیر کے حوالے موقف اختیار کیا تھا کہ” کشمیری عوام دکھ، درد اور مشکلات کو دیکھنے اور سمجھنے کے لئے مسلمانوں ہونا ضروری ہے، بلکہ دل کا سہی جگہ ہونا ضروری ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

12 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago