لاہور کی ایک سیشن عدالت نے پیر کو اداکارہ میرا کی جانب سے بزنس مین عتیق الرحمان کے ساتھ نکاح نامہ (شادی کی دستاویز) کو من گھڑت قرار دینے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو خارج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جج مظہر حسین نے اپیل خارج کرتے ہوئے مختصر فیصلے میں فیملی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ اداکار میرا خان نے دعویٰ کیا تھا کہ عتیق الرحمان نے ان کی جائیداد ہتھیانے کے لیے جعلی نکاح نامہ تیار کیا ہے۔
اداکارہ میرا خان کی جانب سے ہمیشہ ہی عتیق الرحمان کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات کی تردید کی گئی ہے اور ان پر الزام لگایا کہ وہ اپنا شوہر ہونے کا دعویٰ کر کے انہیں بلیک میل کر رہے ہیں۔ البتہ فیملی کورٹ نے مئی 2018 میں اداکارہ کی درخواست مسترد کر دی تھی اور عتیق رحمان کے ساتھ ان کی شادی کو درست قرار دیا تھا۔ تاہم، میرا نے کہا کہ ان کی طرف سے مانگی گئی خلع کی بنیاد پر شادی منسوخ کر دی گئی۔ یہ درخواست عدالت میں نو سال قبل 2009 میں دائر کی گئی تھی۔
اس موقع پر کیس کے جج بابر ندیم نے ریمارکس دیے کہ میرا کی جانب سے نو سال قبل لایا گیا کیس غلط معلومات پر مبنی تھا اور وہ عتیق الرحمان کی بیوی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ گواہوں کی گواہی سے یہ بات سامنے آئی کہ ڈی ایچ اے لاہور میں واقع ایک گھر دونوں کے درمیان تنازعہ بن گیا تھا اور وہ گزشتہ 10 سالوں سے ایک دوسرے کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا سہارا لے رہے تھے۔
تاہم، جج نے مشاہدہ کیا کہ یہ جوڑا اپنے تعلقات کی تلخی کی وجہ سے اب میاں بیوی کی طرح نہیں رہ سکتا۔ جج نے مزید کہا، “لہذا، زیر بحث نکاحنامہ کو منسوخ قرار دیا جاتا ہے۔”
واضح رہے اداکارہ میرا خان نے دلیل دی تھی کہ عتیق الرحمان نے ان کی جائیداد چرانے کے لیے جعلی نکاح نامہ دکھایا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ متعلقہ یونین کونسل سے نکاح نامہ کی تصدیق نہیں ہوئی اور عدالت سے استدعا کی کہ نکاح نامہ جعلی قرار دیا جائے۔
مزید پڑھیں: لینڈ مافیا پراپرٹی پر قبضے کی کوشش کررہی، مدد کی جائے۔ اداکارہ میرا
اس دوران عتیق الرحمان نے میرا کے خلاف جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے نجی شکایت بھی دائر کی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اداکارہ نے کیپٹن نوید سے شادی کر کے جرم کیا کیونکہ وہ ابھی تک اس کی بیوی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا نے اپنی پچھلی شادی کو ختم کیے بغیر نوید سے شادی کی اور ان پر ڈی ایچ اے میں اپنے گھر پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔
یاد رہے اداکارہ میرا جی تنازعات اور منفرد خبروں کی باعث عموماً میڈیا کی سرخیوں میں رہتی ہیں، ان کے حوالے سے مشہور ہے کہ ایک تنازعہ ختم نہیں ہوتا، کہ وہ دوسرے سے منسلک ہو جاتی ہیں۔ چند ماہ قبل امریکہ سے اداکارہ میرا کے حوالے سے ایک اور خبر سامنے آئی تھی، جس نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا، افواہیں زیر گردش تھیں کہ اداکارہ میرا امریکہ میں ایک ڈاکٹر کی جانب سے ذہنی طور پر نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد انہیں علاج کے لئے امریکہ کے ایک اسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…